سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسی اہم دورہ پر پاکستان پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسی اہم دورہ پر پاکستان پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسی اہم دورہ پر پاکستان پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالکریم العیسی کی پاکستان آمد پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد ہوسف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔
اسلام آبادائیرپورٹ پر معززمہمان کا استقبال کرنے کیلئے،سعودی سفیر نواف سعید المالکی، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمن،سنیٹر حافظ عبدالکریم، سنیٹر طلحہ محمود، چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ اشرفی، کنٹری ہیڈ رابطہ عالم اسلامی سعد مسعود الحارثی بھی موجود تھے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی پاکستان کے 6 روزہ دورے میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعوام کے جان و مال کا تحفظ، دہشتگردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم عوام کے جان و مال کا تحفظ، دہشتگردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم افغان چوکی پر قبضہ کرنے والے پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا پیغام وائرل افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کیخلاف ٹھوس کارروائی کرے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مطالبہ پاکستان نے افغان قوم کی ہر مشکل میں مدد کی، جواب میں کبھی خیر نہیں ملی، سابق وفاقی وزیر سعد رفیق تحریک تحفظ آئین پاکستان کا خارجی صورتحال پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ امن چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعلی پنجاب مریم نوازCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسی
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔