لاہور:

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا حکومت پنجاب ٹی ایل پی سے مذاکرات کرے اور ٹی ایل پی کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں۔

سینیئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے ٹی ایل پی کے مارچ سے متعلق گفتگو کی۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے سینیئر صوبائی وزیر سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف تک ہمارا پیغام پہنچائیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب ٹی ایل پی سے مذاکرات کے لیے رابط کر رہی ہے، صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق ٹی ایل پی کی قیادت سے مذاکرات کے لیے رابطہ کر رہے ہیں۔

قبل ازیں، اپنے بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کے احتجاجی مارچ کو سبوتاژ کرنے اور پرتشدد بنانے کی ذمّہ دار پنجاب حکومت ہے، تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات اور جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ افغانستان کا بھارت سے قرب افغان عوام کی مرضی کے خلاف ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے، سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نائب امیر جماعت اسلامی سے مذاکرات لیاقت بلوچ ٹی ایل پی

پڑھیں:

وزیراعظم شہبازشریف دوروزہ دورے پر بحرین پہنچ گئے،ولی عہد نے استقبال کیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچ گئے۔

وزارت خارجہ کے مطابق ایئرپورٹ پر بحرین کے ولی عہد، بحرینی افواج کے نائب سپریم کمانڈر اور وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ اور دیگر بحرینی قیادت نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا پر تپاک استقبال کیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور سینئر افسران بھی وفد میں شامل ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم بحرین کے بادشاہ شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ، نائب وزیراعظم شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ سمیت بحرین کی دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے دورہ بحرین کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نتائج پر مبنی اور تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینا ہے، دورے سے شراکت داری کی نئی راہیں بھی متعین ہوں گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس دورے سے روایتی طور پر گرمجوشی اور خوشگوار تعلقات کو تقویت ملے گی جب کہ شراکت داری کی نئی راہیں متعین ہوں گی اور عوام سے عوام کے روابط کو گہرا کیا جائے گا جو باہمی طور پر فائدہ مند تعاون میں حصہ ڈالے گا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کی نظر صرف ICCBS پر نہیں کراچی یونیورسٹی کی پوری زمین پر ہے، منعم ظفر
  • حکومت مستقبل میں براہِ راست بجلی کی خریداری نہیں کرے گی، اویس لغاری
  • اقوام متحدہ میں انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے قرارداد منظور
  • تحریک انصاف دہشتگردوں سے مذاکرات پر زور دیتی ہے، ان سے ایک ضلع ہی واپس لے کر دکھادے، خرم دستگیر خان
  • پاکستان ہمارا دوسرا گھر، فلسطین کے مسئلے کا پرامن حل ضروری ہے، ایران
  • وزیراعظم شہبازشریف دوروزہ دورے پر بحرین پہنچ گئے،ولی عہد نے استقبال کیا
  • وزیراعظم 2 روزہ دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچ گئے
  • امیرجماعت اسلامی ضلع کیچ تربت غلام اعظم دشتی و دیگر کا دورہ سکھر
  • نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا اجتماع عام سے واپسی پر کارکنان کو الوداع کرنے کے موقع پر گروپ فوٹو
  • لیاقت بلوچ نے کارکنوں کی کراچی واپسی پر انہیں الوداع کیا