سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسی کی پاکستان آمد
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
سٹی 42 : سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسی اہم دورہ پر پاکستان پہنچ گئے.
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد ہوسف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ سعودی سفیر نواف سعید المالکی، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمن بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی 6 روزہ دورے میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔ سنیٹر حافظ عبدالکریم، سنیٹر طلحہ محمود، چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ اشرفی، کنٹری ہیڈ رابطہ عالم اسلامی سعد مسعود الحارثی بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔
قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: رابطہ عالم اسلامی
پڑھیں:
او جی ڈی سی ایمپلائز فیڈریشن کا عشائیہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آل پاکستان آئل اور گیس ایمپلائز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سید اعجاز بخاری کی طرف سے ورکرز ویلفیئر فنڈ کی گورننگ باڈی کے نئے ممبران زاہد حسین بھٹوجو ( او جی ڈی سی سی بی اے کے صدر بھی ہیں)، بلوچستان سے پیر محمد کاکڑ جنرل سیکرٹری (پی یو ڈبلیو ایف)، پنجاب سے محسن الیاس (جنرل سیکرٹری پیکیجز فیکٹری لاہور) اور وقار احمد کے اعزاز میں اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں عشائیہ دیا گیا۔ گورننگ باڈی کے ممبران کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا
پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔ اس موقع پر مزدور رہنما ملک محمد اسماعیل، او جی ڈی سی ، سی بی اے کے عہدیداران حسن بخش کھو سو ، وڈیرا الطاف ، طفیل ہاجینو، ارمغان چوہدری، نوید اسلم مرزا، سید قیصر بخاری، مختار راٹھور، چوہدری مدثر اقبال اور ورکرز نے شرکت کی اور اس امید کا اظہار کیا کہWEF میں رکے ہوئے کیسز جلد حل ہوں گے اور ورکرز کے مسائل حل کرنے میں گورننگ باڈی کے ممبران خصوصی دلچسپی لیں گے۔