پاکستان اپنی سرزمین کے تحفظ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا:فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
افواج پاکستان کے سربراہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے پاک افغان سرحد کا دورہ کیا اور فوجی جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس دوران پاکستانی فورسز نے افغانستان کی متعدد چوکیوں پر حملہ کر کے 19 چوکیوں پر قبضہ کیا اور دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا افغان فورسز کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی رات کے وقت کئی مختلف سرحدی مقامات پر ایک ساتھ کی گئی، جس کا مقصد دہشت گردوں کے منظم نیٹ ورک کو توڑنا اور پاکستانی علاقوں میں دراندازی کی کوششوں کو روکنا تھا۔فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے اپنے دورے کے دوران کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کے تحفظ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ہر جارحیت کا سخت اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز ہر حال میں سرحدوں کی حفاظت کے لیے تیار ہیں اور دشمن کو کسی بھی کارروائی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔یہ کامیاب کارروائی پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا ثبوت سمجھی جا رہی ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جنرل ساحر شمشاد کا جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات
فوٹو: آئی ایس پی آرچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ کیا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مثالی قیادت، اسٹریٹجک بصیرت اور پاک فوج کے لیے شاندار خدمات کو سراہا۔
انھوں نے کہا کہ سی جے سی ایس سی نے تینوں مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیے صدر مملکت آصف زرداری سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات جنرل ساحر شمشاد سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقاتآئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سی جے سی ایس سی نے مسلح افواج کی مشترکہ آپریشنل تیاری کو مضبوط بنانے میں بھی کردار ادا کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قومی سلامتی کے اسٹریٹجک اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی دوست ممالک کے ساتھ پاکستان کے دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔