Express News:
2025-11-27@20:54:24 GMT

ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ پر تاحیات پابندی عائد

اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ پر تاحیات پابندی عائد  کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق سلمان بٹ ایتھلیٹکس کے حوالے سے کسی قسم کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ فیصلے سے ورلڈ ایتھلیٹکس، ایشین ایتھلیٹکس اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کو آگاہ کردیا ہے ۔

ذرائع کان کہنا ہے کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے سید حبیب شاہ پر بھی 10 سال کی پابندی عائد کردی ہے۔

سلمان بٹ اور حبیب شاہ پر پابندی بد انتظامی اور ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی پر لگائی گئی۔

سلمان اقبال بٹ اور سید حبیب شاہ نے پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے غیر آئینی اور غیر قانونی انتخابات کروائے تھے۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے 31 اگست کو پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے انتخابات کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔

سلمان بٹ اور سید حبیب شاہ نے 29  اگست کو پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے انتخابات کی اطلاع دی۔

پنجاب ایتھلیٹکس کے انتخابات کا طریقہ کار ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی  تھی۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن نے 30 اگست کو خط کے ذریعے پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کو انتخابات کے لیے قانونی طریقہ کار اختیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

سلمان اقبال بٹ خود ایتھلیٹکس فیڈریشن کے آئین پر دستخط کرنے والوں میں شامل ہیں۔

فیڈریشن نے پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے  انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔

انکوائری کمیٹی نے سلمان بٹ اور حبیب شاہ کو اپنا موقف اور صفائی پیش کرنے کے لیے طلب کیا تھا تاہم دونوں انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے۔

کمیٹی نے دستیاب ریکارڈ کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ پیش کی۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے آئین کی خلاف ورزی اور غیر قانونی سرگرمیوں کی پاداش میں سلمان بٹ پر تاحیات اور سیکرٹری پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن سید حبیب شاہ پر غیر آئینی اقدامات پر 10 سال کی پابندی عائد کردی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے سلمان اقبال بٹ سید حبیب شاہ پابندی عائد بٹ اور

پڑھیں:

پنجاب، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد ہوں گے، آرڈیننس جاری

لاہور:

حکومت پنجاب نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے لیے قانون سازی کرلی اور محکمہ قانون نے گاڑیوں کے جرمانوں کا آرڈیننس جاری کردیا۔

گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کے لیے آرڈیننس جاری کیا گیا، جس کے تحت تیز رفتاری پر موٹرسائیکل کو دو ہزار روپے اور موٹر کار کو5 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

آرڈیننس کے مطابق ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر تھری ویلر کو 3 ہزار روپے، کار کو 5 ہزار روپے، دو ہزار سی سی کی گاڑیوں کو 10 ہزار روپے اور دو ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں کو سگنل کی خلاف ورزی پر15 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

اسی طرح اوورلوڈنگ پر تھری ویلر کو 3 ہزار روپے، دو ہزار سی سی سے کم گاڑیوں کو 5 ہزار روپے اور 2ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، ٹرالر کو اوور لوڈنگ پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

محکمہ قانون کی جانب سے جاری آرڈیننس کے تحت دھواں چھوڑتی موٹرسائیکل کو 2 ہزار روپے، تھری ویلر گاڑی کو 3 ہزار روپے، بڑی گاڑی کو 8 ہزار روپے اور پبلک ٹرانسپورٹ کو دھواں چھوڑنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرانسپورٹرزنے گاڑیوں کے جرمانوں کا آرڈیننس مسترد کر دیا
  • پنجاب، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد ہوں گے، آرڈیننس جاری
  • کرپشن اسکینڈل، این سی سی آئی اے کے ملوث افسران کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد
  • پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے الیکشن غیر قانونی قرار، اب کیا ہوگا؟
  • پی ایس بی نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا الیکشن غیر قانونی قرار دے دیا
  • کارونجھر پہاڑکی کٹائی کیخلاف کراچی بار ایسوسی ایشن کا احتجاج کا اعلان
  •  لیسکو نے نادہندہ نجی و سرکاری اداروں کے خلاف ریکوری مہم شروع، اقساط پر پابندی عائد
  • چینی کی قیمتوں میں اضافے کی ذمے دارحکومت ہے ‘شوگر ملز ایسوسی ایشن
  • پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن سندھ کااہم اجلاس
  • سہون بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدالتی کمپلیکس میں لائبریری کا قیام