2025-11-27@21:39:24 GMT
تلاش کی گنتی: 16
«پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے»:
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے ایڈجوڈی کیٹر نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے حالیہ انتخابات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری شفاف الیکشن کروانے کا حکم جاری کر دیا۔ سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں ایڈجوڈی کیٹر نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پی ایس بی رول 17 اور اسپورٹس کوڈ کی کھلی خلاف ورزی ثابت ہوئی ہے۔ منتخب عہدیداران کے فیصلے کالعدم فیصلے کے مطابق وجاہت حسین کو فیڈریشن کا صدر منتخب ہونا غیر آئینی قرار دیا گیا۔ شاہدہ خانم اور حمیرا محمود کا انتخاب بھی غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔ یہ فیصلہ طارق سدھو کی جانب سے دائر درخواست پر سنایا گیا تھا، جس میں مذکورہ عہدیداران کی تقرریوں کو چیلنج کیا گیا تھا۔ ایتھلیٹکس...
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد پابندی کو ختم کردیا۔ذرائع کے مطابق پی ایس بی کے ثالث سینیٹر پرویز رشید نے کوچ سلمان بٹ پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سلمان بٹ پر ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے تاحیات پابندی عائد کردی تھی۔بعد ازاں سلمان بٹ نے اس پابندی کو اسپورٹس بورڈ کے آئین کے مطابق چیلینج کیا تھا جس کے پیش نظر دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد پی ایس بی ثالث نے پابندی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔پی ایس بی ثالث کے فیصلے کے مطابق سلمان بٹ کے خلاف کارروائی میں ایتھلیٹکس فیڈریشن نے قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا تھا، نہ کوئی چارج شیٹ فراہم کی...
اولمپک چیمپین ارشد ندیم کے کوچ پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ ایجوڈی کیٹرزنے فیصلہ دیتے ہوئے کوچ سلمان بٹ پر عاٸد پابندی کو غیر قانونی قرار دیدیا۔ سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں پی ایس بی ایجوڈی کیٹرز نے فیصلہ دیا، پی ایس بی ایجوڈی کیٹرز نے دونوں فریقین کا موقف سننے کے بعد فیصلہ دیا۔ اتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے کوچ سلمان بٹ پر عاٸد پابندی عاٸد کی گٸی تھی، سلمان بٹ نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن وجاہت حسین، کوچ سلمان بٹ پی ایس بی ایجوڈی کیٹرزکے سامنے پیش ہوے تھے۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن پابندی عاٸد کرنے سے متعلق تسلی بخش جواب نہ دے سکی تھی، وفاقی حکومت نے...
اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر پابندی کے متنازع فیصلے کی تحقیقات کا آغاز ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) ایجوڈی کیٹرز نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کو طلب کرلیا۔ ایتھلیٹ ارشد ندیم اور کوچ سلمان بٹ کو بھی 3 نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔ سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں ایجوڈی کیٹرز معاملے کی سماعت کرے گا۔ وفاقی حکومت نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کے متنازعہ فیصلے کا نوٹس لے کر پاکستان اسپورٹس بورڈ کو غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ہدایت کی تھی۔ یاد رہے کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے کوچ سلمان بٹ پر اچانک تاحیات پابندی عائد کی تھی۔ کوچ سلمان بٹ نے الزامات کو ذاتی عناد اور تعصب پر مبنی قرار دیا تھا۔
پاکستان کی چار رکنی قومی ایتھلیٹکس ٹیم تیسری ایشین یوتھ گیمز میں شرکت کے لیے لاہور سے بحرین روانہ ہوگئی ہے۔ ٹیم دبئی کے راستے بحرین پہنچے گی جہاں گیمز کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا اور یہ مقابلے 31 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ ٹیم میں تین مرد ایتھلیٹس غلام مرتضیٰ، محمد بہرام خان، محمد حسین فیض اور ایک خاتون ایتھلیٹ اقرا ریاض شامل ہیں، جب کہ ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں سیمی رضوی انجام دے رہی ہیں۔ قومی ٹیم کی کوچ سیمی رضوی نے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہکھلاڑی پوری تیاری کے ساتھ جا رہے ہیں اور انشاءاللہ وہ میدان میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ اس ایونٹ میں شرکت...
ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان (اے ایف پی) نے اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر آئین کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزام میں تاحیات پابندی عائد کر دی ہے۔ اے ایف پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ 10 اکتوبر کو صدر وجاہت حسین ساہی کی زیرِ صدارت ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں شفافیت، آئینی عملداری اور تنظیمی نظم کو برقرار رکھنے کے لیے اہم انتظامی فیصلے کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم نے ایشین چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد میاں چنوں پہنچ کر کیا پیغام دیا؟ فیڈریشن نے سلمان بٹ پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے بطور سابق عہدیدار پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن (پی اے اے)...
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق سلمان بٹ ایتھلیٹکس کے حوالے سے کسی قسم کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ فیصلے سے ورلڈ ایتھلیٹکس، ایشین ایتھلیٹکس اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کو آگاہ کردیا ہے ۔ ذرائع کان کہنا ہے کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے سید حبیب شاہ پر بھی 10 سال کی پابندی عائد کردی ہے۔ سلمان بٹ اور حبیب شاہ پر پابندی بد انتظامی اور ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی پر لگائی گئی۔ سلمان اقبال بٹ اور سید حبیب شاہ نے پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے غیر آئینی اور غیر قانونی انتخابات کروائے تھے۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے 31 اگست کو...
پاکستان کے جیولن تھرو اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ 2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ جنوبی کوریا میں جاری چیمپئین شپ میں ارشد ندیم نے آخری تھرو 86.40 میٹر کی تھی جس نے انہیں گولڈ میڈل کا حقدار بنوایا، اس سے قبل 85.57 میٹر لمبی تھرو کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ ارشد ندیم کی پہلی تھرو 75.64، دوسری تھرو میں 76.80 جبکہ تیسری تھرو 85.57 میٹر رہی تھی۔ بھارت کے سچن یادو نے 85.16 میٹر کی تھرو کرکے چاندی جبکہ جاپان کے یوٹا ساکیاما نے 83.75 کی تھرو کرکے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ سری لنکا کے رمیش تھارنگا پاتھیراج، جنہوں نے مقابلے کے ابتدائی مراحل میں پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن سیمٹی...
ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کی تاریخ میں 1973 کے بعد پہلی بار پاکستان کو گولڈ میڈل جتوایا۔ پیرس اولمپکس میں بھارت کے نیرج چوپڑا کو ہرا کر جیولن تھرور میں گولڈ میڈل لینے والے ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں یہی کارنامہ دہرایا۔ مزید پڑھیں: پاکستان کے ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا جنوبی کوریا میں جاری چیمپئین شپ میں ارشد ندیم نے آخری تھرو 86.40 میٹر کی تھی جس نے انہیں گولڈ میڈل کا حقدار بنوایا، اس سے قبل 85.57 میٹر لمبی تھرو کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی...
پاکستان کے جیولن تھرو اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ 2025 کے فائنل میں مدمقابل ہیں۔جنوبی کوریا میں جاری چیمپئین شپ کے دوسرے راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 85.57 میٹر لمبی تھرو کرکے پلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ پہلے مرحلے میں انہوں نے 75.64 میٹر کی تھرو کی تھی۔دوسرے پاکستانی جیولن تھرو اسپیشلسٹ یاسر سلطانز 70.53، 74. 50 میٹر کی تھرو کرسکے تھے، وہ اسوقت 7ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔پہلے راؤنڈ میں سری لنکا کے جیولین پھینکنے والے کھلاڑی ٹاپ 2 پوزیشن پر قابض تھے تاہم ارشد ندیم نے انہیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے، جنہوں نے 81.91 اور 79.81 میٹرز کی تھرو کی تھیں۔خیال رہے کہ گروپ اے کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد...
پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم اور یاسر سلطان نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کےفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ جنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس کے کوالیفائنگ راؤ نڈ کی پہلی باری میں ارشد ندیم نے 86.34 کی سب سے لمبی تھر وکی جس کے ساتھ انہوں نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ارشد ندیم کے بعد پاکستان کے یاسر سلطان نے بھی فائنل میں جگہ بنالی۔ یاسر سلطان نے پہلی ہی باری میں 76.07 میٹر کی تھرو کر کے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ دوسری جانب بھارتی کھلاڑی یش نے پہلی باری میں 76.67 میٹر کی تھرو کی۔ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کا فائنل کل کھیلا جائے...
لاہور: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو اتھلیٹ اور اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ ایونٹ ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس کے بعد پہلی بین الاقوامی مقابلہ جاتی شرکت ہوگی، جس کے لیے نہ صرف پاکستانی شائقین بلکہ عالمی کھیلوں کے حلقوں کی نظریں بھی ان پر مرکوز ہیں۔ ارشد ندیم جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جہاں وہ جیولن تھرو کے مقابلوں میں ایک بار پھر اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔ مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ بھارت نے ارشد ندیم کا اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا ان کی شرکت سے نہ صرف پاکستان کے...
