ایشین ایتھلیٹکس؛ 1973 کے بعد پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والے ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کی تاریخ میں 1973 کے بعد پہلی بار پاکستان کو گولڈ میڈل جتوایا۔
پیرس اولمپکس میں بھارت کے نیرج چوپڑا کو ہرا کر جیولن تھرور میں گولڈ میڈل لینے والے ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں یہی کارنامہ دہرایا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
جنوبی کوریا میں جاری چیمپئین شپ میں ارشد ندیم نے آخری تھرو 86.
چیمپئین شپ میں بھارت کے سچن یادو نے 85.16 میٹر کی تھرو کرکے چاندی جبکہ جاپان کے یوٹا ساکیاما نے 83.75 کی تھرو کرکے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ اس ایونٹ میں 1973 میں گولڈ میڈل جیتے تھے، پاکستان نے فلپائن میں ہونے والے مقابلوں میں جیولن تھرو میں (اللہ داد) اور 800 میٹر میں (محمد یونس) نے گولڈ میڈل جیتے تھے۔
ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں ارشد ندیم 50 سال سے زائد عرصہ میں گولڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل میں گولڈ
پڑھیں:
ترکیے نے پہلا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل ’ٹائفون بلاک 4‘ متعارف کرادیا
استنبول: ترکیے نے پہلا ہائپر سونک میزائل ٹائفون بلاک 4 متعارف کرا دیا۔
ترک کمپنی راکٹسان نے استنبول میں جاری IDEF 2025 بین الاقوامی دفاعی نمائش میں 6 نئے جدید ویپن سسٹم متعارف کروائے جن میں ٹائفون بلاک 4 ہائپر سونک میزائل بھی شامل ہے۔
ٹائفون بلاک 4 ترکیے کا سب سے طویل فاصلے تک مار کرنیوالا ملکی ساختہ بیلسٹک میزائل ٹائفون کا ہائپر سونک ورژن ہے۔
ترک ہتھیار ساز کمپنی راکٹسان کے مطابق اس میزائل کی لمبائی 10 میٹر اور وزن 7 ہزار 200 کلوگرام ہے، ساتھ ہی یہ میزائل ہائپر سونک رفتار کا حامل بھی ہے۔
یہ میزائل 800 کلومیٹر دور تک مار کرنیکی صلاحیت رکھتا ہے اور اپنی انتہائی رفتار اور جدید منیور ایبلٹی کی بدولت میدانِ جنگ میں ٹائفون میزائلوں کا سب سے خطرناک ورژن قرار دیا جارہا ہے۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ ٹائفون بلاک 4 ترک دفاعی صنعت کے لیے ایک اور ریکارڈ ہے۔ اس کا ملٹی پرپز وارہیڈ فضائی دفاعی نظاموں، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، فوجی ہینگرز اور دیگر اسٹریٹجک اہداف کو تباہ کرنیکی صلاحیت رکھتا ہے۔
راکٹسان کے مطابق ٹائفون پراجیکٹ اسوقت سیریل پروڈکشن میں ہے اور اسے ترک فوج کے ذخیرے میں شامل کرنے کا عمل جاری ہے۔