کور کمانڈر سے ملاقات کا سوال وزیراعلیٰ خیبیرپختونخوا سے کریں، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر کی ملاقات کے بارے میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے پوچھیں ،اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کوئی پیشکش قبول نہیں کریں گے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرنا ہمارا حق ہے۔
عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے واضح عدالتی احکامات ہیں اس کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، ہمارا یہ حق ہے کہ وکلاء ملیں اور فیملی کی ملاقاتیں ہوں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس وقت ماتحت عدالتوں میں 23 لاکھ کیسز التوا کا شکار ہیں، 23 لاکھ میں سے 8 لاکھ 14 ہزار کرمنل کیسز ہیں، دو لاکھ 70 ہزار صرف پنجاب میں زیر التوا ہیں، ہمارے کیسز کو بھی اس طرح ٹریٹ کریں جس طرع باقی کیسز ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک بڑی پارٹی کے رہنما، چیئرمین اور سابق وزیراعظم ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں معمول کے مطابق اور مقدمات کے حوالے سے ضروری ہیں۔
کور کمانڈر اور سی ایم کی ملاقات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کور کمانڈر کی ملاقات کے بارے میں سہیل آفریدی سے پوچھیں میرے علم میں نہیں کہ وزیر اعلیٰ اور کور کمانڈر کی ملاقات ہوئی ہے یا نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کابینہ ہونی چاہیے، سہیل آفریدی چاہتے ہیں کہ کابینہ کی تشکیل سے قبل بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کرلیں، پارٹی کے تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی کرتے ہیں، ہم بانی پی ٹی آئی کی دی گئی ہدایت کے مطابق چلیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کابینہ کی تشکیل میں بعض اوقات تاخیر ہو جاتی ہے، پی ڈی ایم کی حکومت جب بنی تو انھیں کابینہ کی تشکیل میں دو ہفتے لگے، کابینہ کی تشکیل وزیراعلیٰ کا صوابدیدی اختیار ہے۔
ایک سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جس حکومت کو تبدیل کیا جارہا ہے ان کے پاس کوئی ووٹ نہ تھا، موجودہ وزیراعظم ہمارے ہی امیدوار تھے ان کو پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کوئی پیشکش قبول نہیں کریں گے اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا حق ہمارا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کابینہ کی تشکیل بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے کور کمانڈر سے ملاقات کی ملاقات ملاقات کے نے کہا کہ کا کہنا
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز
پشاور(سب نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل افریدی نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔
صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو قید میں سردیوں کا سامان بھی فراہم نہیں کیا جا رہا، عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن چلانا اور بے عزتی کرنا شرمناک اقدام ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت اس ناروا اور غیر انسانی سلوک کی بھرپور مذمت کرتی ہے، این ایف سی اجلاس میں صوبائی حقوق کے لیے سب کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو خوش ائند ہے، سب کمیٹی کی سربراہی صوبائی مشیر خزانہ کریں گے، واجبات کے حوالے سے سفارشات وفاق کو پیش کی جائیں گی۔
سہیل افریدی نے کہا کہ صوبے کے حقوق کے لیے تمام سیاسی و قانونی راستے اختیار کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ نے این ایچ پی اور این ایف سی بقایاجات پر محکمہ خزانہ کو ہر ہفتے وفاق کو خط ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔
انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کے لیے سالانہ 100 ارب روپے کا وعدہ کیا گیا تھا، سات سال میں صرف 168 ارب دیے گئے، 532 ارب اب بھی بقایا ہیں، تمام محکمے اپنے بقایاجات کے حوالے سے وفاق کو ہفتہ وار خط ارسال کریں تاکہ ساری چیزیں ریکارڈ پر ہوں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملک میں دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں کمی، سالانہ بنیاد پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 3.90 فیصد پر آگئی ملک میں دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں کمی، سالانہ بنیاد پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 3.90 فیصد پر آگئی اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خاتمے کیخلاف تسلسل کیساتھ کارروائیوں میں 712 کنال سے زائد قیمتی سرکاری اراضی واگزار پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان 257 ملین ڈالر کے ترقیاتی معاہدے طے پا گئے کہوٹہ میں مسافر وین ڈرائیور کی غفلت سے دریا میں جاگری، 3 افراد جاں بحق پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں ڈیجیٹل امتحانی اصلاحات کا آغاز اللہ تعالیٰ نے ہماری افواج کو محافظ حرمین شریفین ہونے کا شرف عطا فرمایا ہے، سربراہ جامعۃ الرشیدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم