صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
سٹی 42: صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور سے ملاقات ہوئی ۔
دونوں راہنماؤں کی ملاقات ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی ۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورپاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء و انچارج سیاسی امور محترمہ فریال تالپورکے درمیان آزادکشمیر میں حکومت سازی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ موجودہ سیاسی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو بھی کی گئی ۔
لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور محترمہ فریال تالپور کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سابق مشیر چوہدری ریاض، صدارتی مشیر سردار امتیاز خان اور دیگر بھی موجود تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔