عوامی حقوق کا تحفظ ترجیح،گرانفروشی کی کسی کو اجازت نہیں، شفقت محمود
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
عوامی حقوق کا تحفظ ترجیح،گرانفروشی کی کسی کو اجازت نہیں، شفقت محمود WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز
حسن ابدال(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت،کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر اٹک راوؤ عاطف رضا کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کا حسن ابدال میں دبنگ ایکشن، متعدد دکانوں پر بھاری جرمانے، کوالٹی چیکنگ میں بڑی خلاف ورزیاں بے نقاب،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمودنے حسن ابدال ایبٹ آباد روڈ اور حسن ابدال جی ٹی روڈ پر چیکنگ اَچانک چھاپے مارے جہاں پر اشیائے خوردونوس اور نا قص صفائی پر بھاری جرمانے کیے گئے،چکن فروش اور بیف فروشوں کی دکانوں کو چیک کیا جہاں انتہائی ناقص صفائی اور زیادالمیعاد بدبودارگوشت تھا
جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے سخت ایکشن لیتے ہو ئے،مرغی کا گوشت بیچنے والوں کو 15ہزار جرمانہ اوربیف فروشوں کو 40ہزارکا بھاری جرمانہ کر تے ہوئے مضر صحت گوشت کو تلف کرایا اور سخت وارننگ جاری کیں کہ اگر آئندہ عوام کے صحت کے ساتھ کھیلواڑ کیا گیا تو گرفتاریاں عمل میں لاتے ہو ئے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔حسن ابدال اندرونِ شہر سبزی منڈی، فروٹ بازار، کریانہ مرچنٹ اسٹورز اور جنرل مارکیٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ کارروائی کے دوران متعدد دکانداروں کو مقررہ نرخنامہ آویزاں نہ کرنیوالوں کو بھی وارننگ دی۔چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ عوام کے حقوق کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے اور کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے بدبودار کچے گوشت، گھی، دالوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کے نمونے چیک کیے، جبکہ غیر معیاری اشیاء تلف کرا دیں۔ ذرائع کے مطابق۔ بعض مقامات پر ناقص صفائی اور فریزر کی خراب حالت پائی گئی۔ چوہدری شفقت محمود نے سختی سے ہدایت دی کہ آئندہ معیار سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔پولیس نے بھی چوہدری شفقت محمود کی رہنمائی میں مکمل معاونت فراہم کی اور بازاروں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کو یقینی بنایا۔ اس طرح چوہدری شفقت محمود نے اپنے عملہ کے ہمراہ آج کا گرینڈ آپریشن مکمل کیا۔
شہریوں نے چوہدری شفقت محمود کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اُن کی محنت، دیانت داری اور بروقت اقدامات سے بازاروں میں مہنگائی پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے چوہدری شفقت محمود کی کارکردگی کو زبردست انداز میں سراہا اور کہا کہ وہ ایک محنتی، ایماندار اور فرض شناس افسر ہیں جو عوامی خدمت کو عبادت سمجھ کر انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری شفقت محمود کے بروقت ایکشن سے عوام کو حقیقی ریلیف مل رہا ہے اور اُن کی کاوشیں انتظامیہ کے لیے قابلِ فخر ہیں۔ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا نے ہدایت دی کہ ایسے افسران کو مزید حوصلہ افزائی دی جائے جو عوامی مفاد کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں، کیونکہ انہی کی بدولت حکومتِ پنجاب کے اصلاحاتی اقدامات کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل: گرفتار پولیس اہلکار 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے اپنی چھت اپنا گھر منصوبے سے عام آدمی کو ریاست ماں جیسی ہونے کا حقیقی احساس ہوا، مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر حسن ابدال میں گراں فروشی اور ملاوٹ کے خلاف کریک ڈاؤن پنجاب حکومت کے قیام امن کیلئے اہم فیصلے؛ انتہا پسند جماعت پر پابندی کی سفارش وزیراعلیٰ پنجاب کا سبزیوں کے نرخ میں کمی کیلئے ہنگامی اقدامات کا اعلان پنجاب: پہلی بار اینٹوں کے بھٹوں کی ماحولیاتی کمپلائنس رپورٹ جاری چوہدری شفقت محمود کی ہوٹل اور بیکری کے خلاف بڑی کارروائی۔ مضر صحت کھانے کی فروخت اور ناقص صفائی پر ڈھوکڑی ہوٹل سیلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چوہدری شفقت محمود کی چوہدری شفقت محمود نے حسن ابدال کہا کہ
پڑھیں:
ورلڈ بینک کی پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری
ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے۔عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق رقم پانی، صفائی اور بنیادی حفظانِ صحت کے منصوبوں کے لیے استعمال ہوگی۔ عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق رقم صوبہ پنجاب میں شہروں میں صفائی اور پانی کی سہولیات کے لیے خرچ ہوگی۔پی آئی سی پی پروگرام پنجاب کے سولہ شہروں میں شروع کیا جائےگا۔ پروگرام سیوریج سسٹمز،پانی کے ٹریٹمنٹ پلانٹس کی بہتری اور بحالی میں مدد کرے گا۔ عالمی بینک کے مطابق منصوبہ صحت اخراجات میں کمی اور پانی سے پیدا بیماریوں میں کمی لائے گا، مقامی حکومتوں کی استعداد کار اور ریونیو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی، منصوبہ شہروں کو سیلاب و خشک سالی کے مقابلے کیلئے زیادہ مضبوط بنائے گا، شہروں کی پائیدار ترقی اور ماحول دوستی کے اہداف میں بھی معاون ثابت ہوگا۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ منصوبے میں خواتین کیلئے نئی بھرتیاں اور فیصلہ سازی میں نمائندگی کو ترجیح دی جائے گی، خواتین کیلئے سکل ڈویلپمنٹ اور جینڈر کمپلینٹ ڈیسک قائم کئے جائیں گے، گھریلو سطح پر بہتر صفائی و صحت کے لیے آگاہی مہمات منصوبہ کا حصہ ہے۔عالمی بینک کے مطابق نجی شعبے کی سرمایہ کاری پانی و صفائی کے شعبے میں متحرک کرنے کا ہدف ہے، منصوبہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور ستھرا پنجاب پروگرام کی معاونت کرے گا، صحت مند کمیونٹیز اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔