الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ سال مارچ میں منعقد ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات پر سنجیدہ نوعیت کے اعتراضات اٹھائے تھے جن کا جائزہ لینے کے لیے پی ٹی آئی نے ایک کمیٹی قائم کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار کردیا

الیکشن کمیشن پارٹی کے آئینی ڈھانچے، انتخابی عمل اور تقرریوں کی قانونی حیثیت پر سوالات کھڑے کر دیے تھے جس پر پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے ممکنہ اعتراضات سے بچنے، آئین میں موجود خامیوں کو دور کرنے اور پارٹی آئین کو دیگر جماعتوں کے تقابلی معیار کے مطابق بنانے کے لیے ایک جائزہ کمیٹی قائم کی ہے۔

پارٹی اعلامیے کے مطابق کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں جلد از جلد انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی تیاری بھی کی جائے گی تاکہ تنظیمی ڈھانچے کو قانونی طور پر مزید مضبوط کیا جا سکے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے آئینی جائزے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی میں پونے والے آخری انٹرا پارٹی انتخابات جعلی اور غیر قانونی تھے جنہیں وہ پہلے ہی قانونی فورمز پر چیلنج کر چکے ہیں۔

اکبر ایس بابر کے مطابق پارٹی کے موجودہ عہدیدار غیر قانونی طور پر عہدوں پر فائز ہیں اور ان کی جانب سے آئین میں تبدیلیاں اصل تنظیمی ڈھانچے کو مزید نقصان پہنچائیں گی۔

مزید پڑھیے: انتخابی عملے کو دھمکانے کا کیس، وزیراعلیٰ خیبر کی الیکشن کمیشن میں پیشی

انہوں نے الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے خلاف درخواستیں بھی دائر کی ہوئی ہیں جن میں پارٹی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی استدعا بھی شامل ہے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے پارٹی آئین پر بھی سوالات اٹھائے تھے۔

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی سے وضاحت مانگی تھی کہ 5 سالوں میں الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 208 کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات کیوں نہیں کرائے گئے، جب کہ پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ بھی اتنے ہی عرصے سے غیر فعال ہے۔ کمیشن نے سیکشن 202(5) کے تحت مطلوبہ دستاویزات جمع نہ کرانے اور 3 مارچ کے الیکشن کا مکمل ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر بھی اعتراض اٹھایا ہے۔

الیکشن کمیشن نے 31 جنوری 2024 کو ہونے والی جنرل باڈی میٹنگ کی قانونی حیثیت پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے نشاندہی کی ہے کہ پیش کردہ ریکارڈ قانون کے تقاضوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔

مزید پڑھیں: 3 کروڑ ووٹ لینے والی جماعت کو الگ کرنے سے جمہوریت بچائی جاسکتی ہے؟ بیرسٹر گوہر کا سوال

اسی طرح فیڈرل چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ بھی مشکوک قرار دیا گیا ہے کیونکہ پی ٹی آئی آئین کے مطابق یہ تقرری نیشنل کونسل کی سفارش پر ہونی چاہیے تھی، نہ کہ چیف آرگنائزر کے ذریعے۔

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف دائر 5 درخواستوں پر بھی پی ٹی آئی سے باضابطہ مؤقف طلب کیا ہے اور سیکشن 208(5) کے تحت کارروائی کی تنبیہ بھی کی تھی۔

الیکشن کمیشن کے بتائے گئے طریقہ کار پر عمل کریں گے، لطیف کھوسہ

پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسا کہ پاکستان تحریک انصاف پر حکومتی اداروں کی سختیاں جاری ہیں الیکشن کمیشن میں بھی پی ٹی ائی کے آئین اور اس کے تحت ہونے والے انٹرا پارٹیز انتخابات پر اعتراضات عائد کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: گلگت بلتستان میں عام انتخابات کب ہوں گے؟ الیکشن کمیشن نے تاریخ کا اعلان کر دیا

لطیف کھوسہ نے نہ تو انتخابات مانے تھے اور نہ ہی ہمارے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین تسلیم کیا تھا۔ اس لیے پی ٹی آئی نے اب فیصلہ کیا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے اعتراضات کو دور کرے گی اور الیکشن کمیشن کے بتائے گئے طریقہ کار کے تحت پہلے آئین اور پھر انٹرا پارٹی انتخابات کرائے جائیں گے کیوں کہ پارٹی اس حوالے سے اب کوئی سقم نہیں چھوڑنا چاہتی ہے۔

’الیکشن کمیشن کو اختیار نہیں کہ پارٹی آئین پر سوالات اٹھائے‘

لطیف کھوسہ نے کہا کہ پارٹی آئین کا تعلق الیکشن کمیشن سے تو ہوتا ہی نہیں ہے یہ الیکٹوریٹ آف پاکستان ادارے کے ماتحت ہے، دیگر سیاسی جماعتیں بھی الیکشن کمیشن کے بتائے ہوئے آئین کے مطابق تو نہیں چلتی ہر پارٹی کو اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنا ایک آئین بنائے اس کو عوام میں کے سامنے پیش کرے اور پھر عوام یہ فیصلہ کرے کہ کیا وہ اس پارٹی کا انتخاب کرے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو کوئی اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی ایسی جماعت کے آئین پر سوالات اٹھائے کہ جس نے ملک کے 80 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہونے کا خدشہ، الیکشن کمیشن کا اظہار تشویش

لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ یہ عوام کا فیصلہ ہے کہ وہ کس جماعت کو کس بنیاد پر منتخب کرتے ہیں لہٰذا الیکشن کمیشن اور اداروں کو عوامی فیصلوں کو منظور کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی پر اعتراضات پاکستان الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن کے پی ٹی ا ئی پر اعتراضات پاکستان الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن کے لطیف کھوسہ نے انتخابات پر پی ٹی آئی کے پی ٹی ا ئی کہ پارٹی کے مطابق ہے کہ وہ کے تحت پر بھی کے لیے

پڑھیں:

وزیراعلی بلوچستان کی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد

وزیراعلی بلوچستان کی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن نے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
الیکشن کمیشن نے وزیراعلی بلوچستان کی الیکشن التوا کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخاب شیڈول کے مطابق ہوگا، بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 28 دسمبر کو ہو گی۔الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت آئین کے مطابق الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کی معاونت کرے، تمام اداروں کی ہر ممکنہ معاونت کی جائے جنہیں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی ذمہ داری سونپی گئی۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، ووٹرز، امیدواروں، عوام اور پولنگ عملے کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، کوئٹہ ڈسٹرکٹ میں بلا تعطل پرامن پولنگ کو یقینی بنایا جائے۔رکن الیکشن کمیشن بلوچستان شاہ محمد نے اختلافی نوٹ لکھا ہے کہ کوئٹہ میں سخت سردی کے باعث ووٹر ٹرن آوٹ کم ہوگا، کوئٹہ میں لوگ سخت سردی کے باعث دوسرے اضلاع میں ہجرت کر جاتے ہیں۔
شاہ محمد نے اپنے اختلافی نوٹ میں مزید لکھا کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بلدیاتی انتخابات انعقاد کے لیے سازگار نہیں ہے، کوئٹہ کے الیکشن امن و امان اور موسم کی صورتحال نارمل ہونے تک ملتوی کئے جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتحریک تحفظ آئین کا 20اور 21دسمبر کو اسلام آباد میں قومی کانفرنس بلانے کا اعلان تحریک تحفظ آئین کا 20اور 21دسمبر کو اسلام آباد میں قومی کانفرنس بلانے کا اعلان عدلیہ قانون کی حکمرانی مضبوط بنانے پر کام کر رہی ہے، چیف جسٹس کا انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام حکومت سیاسی مخالفین کیخلاف طاقت کے بے رحمانہ استعمال پر اتر آئی، پی ٹی آئی پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، کوٹ لکھپت جیل منتقل فرقہ واریت کا خاتمہ ہونا چاہیے مگر کچھ علما آج بھی تفریق کی بات کرتے ہیں، وزیراعظم ملک میں ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان میں عام انتخابات کب ہوں گے؟ الیکشن کمیشن نے تاریخ کا اعلان کر دیا
  • گلگت بلتستان کے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا
  • پی ٹی آئی ورکرز کے حقوق پر ایک اور ڈاکا منظور نہیں: اکبر ایس بابر
  • پی ٹی آئی ورکرز کے حقوق پر ایک اور ڈاکا منظور نہیں: اکبر ایس بابر
  • پی ٹی آئی کا جلد از جلد انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن جلد از جلد کرانے کا فیصلہ
  • کوئٹہ، بلدیاتی انتخابات شیڈول مطابق ہونگے، الیکشن کمیشن
  • وزیراعلی بلوچستان کی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد
  • الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں 28 دسمبر کی بلدیاتی انتخابات کی منظوری دے دی