انسانی حقوق کا تحفظ صرف عدالتوں کی ذمہ داری نہیں، یہ قومی فرض ہے:چیف جسٹس
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا تحفظ صرف عدالتوں کی ذمہ داری نہیں، یہ قومی فرض ہے۔انسانی حقوق کے عالمی دن پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ یوم انسانی حقوق کے موقع پر ہم ہر فرد کی حرمت، آزادی اور مساوات کے تحفظ کے آئینی و اخلاقی عہد کو دہراتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ دن عالمی اعلامیہ حقوقِ انسانی کی منظوری کی یاد تازہ کرتا ہے، پاکستان کی عدلیہ قانون کی بالادستی کو مضبوط کرنے اور ہر شہری کے لیے انصاف کو قابلِ رسائی بنانے پر پرعزم ہے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال، عدالتی اصلاحات سے نظام انصاف میں شہریوں کو مرکزی حیثیت دی جا رہی ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیف جسٹس
پڑھیں:
آئین پاکستان تمام شہریوں کو ان کے انسانی حقوق کا تحفظ دیتا ہے، حافظ نعیم
لاہور:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان تمام شہریوں کو ان کے انسانی حقوق کا تحفظ دیتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دین اسلام تمام انسانوں کے حقوق کا حقیقی علمبردار ہے۔ اسلام نے مرد و خواتین کے انسانی حقوق وضع کیے ہیں، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم محسن انسانیت اور انسانی حقوق کے داعی تھے۔
حافظ نعیم الرحمن نے اس موقع پر عالمی صورتحال کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں اور بھارت کشمیریوں کے انسانی حقوق کو پامال کر رہا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے فلسطین، کشمیر اور دیگر مقامات پر انسانی حقوق کی بدترین پامالی روکیں۔