اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے خود مختار کمیشن کے قیام کی قرار داد منظور
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
سٹی42: پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے خود مختار کمیشن کے قیام کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی .
قرارداد رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین اور فیلبوس کرسٹوفر نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی.
اس قرارداد مین کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت صوبہ پنجاب میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے مذہبی سماجی اور شہری حقوق کے تحفظ کےلیے ایک خود مختار کمیشن کا قیام ناگزیر ہے.
پنجاب حکومت پنجاب کمیشن برائے حقوق اقلیتیں کے نام سے ایک علیحدہ اور خود مختار کمیشن قائم کرے۔
کمیشن برائے حقوق اقلیتیں اقلیتوں کے مسائل کا جائزہ لے حقوق کی خلاف ورزیوں پر سفارشات دے۔
عبادت گاہوں کے تحفظ ، مذہبی آزادی اور مساوی مواقع کے فروغ کے اقدامات تجویز کرےسالانہ رپورٹ ایوان میں پیش کرے،۔
اس کمیشن کو مناسب اختیارات وسائل اور عملہ فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنے فرائض موثر طریقے سے سرانجام دے سکے۔
پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی
Waseem Azmetذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: خود مختار کمیشن اقلیتوں کے کے تحفظ
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی قرارداد منظور
فائل فوٹوپنجاب اسمبلی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی قرارداد منظور کرلی گئی۔
صوبائی اسمبلی میں قرارداد ملک احمد سعید خان نے پیش کی، جس میں کہا گیا کہ اس عہدے پر تعیناتی سے بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا وقار بڑھا ہے۔
قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ اس تعیناتی سے ملک کی عسکری تاریخ میں سنہری باب رقم ہوا ہے، اس عہدے سے بھارت سمیت تمام دشمنوں کے اوسان خطا ہوچکے ہیں۔
قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ تعیناتی ملکی سرحدوں کومزید محفوظ اور ناقابل تسخیر بنانے کے عزم کا اظہار ہے، تعیناتی دفاعی نظام کے لیے اہم سنگ میل ہے، قوم کواس قیادت پر مکمل بھروسہ ہے۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پاک فوج کی ملک میں معاشی استحکام اور سلامتی کے لیےکاوشوں پر پورا یقین ہے، دفاعی مضبوطی اور داخلی امن ہی معاشی و معاشرتی ترقی کی بنیاد ہے۔
قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتا ہے، یہ ایوان سی ڈی ایف کی قیادت میں بھرپور کامیابیوں کے لیے دعاگو ہے۔
پنجاب اسمبلی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کی حمایت میں بھی قرارداد منظور کی گئی اور کہا گیا کہ یہ ایوان اس کی بھرپور تائید کرتا ہے۔