پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے زیر انتظام بارہ کوڈا مشقوں کا آج سے آغاز
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
تیرہویں بارہ کوڈا مشق آج سے شروع ہورہی ہے جو 11 دسمبر تک جاری رہے گی. اس دوران سی فیز اور ہاربر فیز مشقیں کی جائینگی۔13ویں باراکوڈامشق کی پرچم کشائی کی تقریب پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ہیڈکواٹرز میں ہوئی، جس میں مختلف ممالک سے آئے مندوب، مبصرین اور دفاعی اتاشی نے شرکت کی، باقاعدہ افتتاحی تقریب شہر کے مقامی ہوٹل میں ہوئی، جس میں وفاقی وزیرتصدق ملک بطورمہمان خصوصی تھے۔13ویں باراکوڈامشق کے پہلےروزمیری ٹائم سیمینارکا انعقاد کیا گیاجس میں پاکستانی اور غیرملکی ماہرین مقالات پڑھیں گے۔ریئر ایڈمرل شہزاد اقبال نے میرین اسپل ریسپانس اینڈ سرچ ریسکیو ایکسرسائز پر سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ای ای زی عالمی آئل ٹریڈ کا اہم حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کوسٹل انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے ہمہ تن گوش ہے، سمندی سرگرمیوں میں آئل ٹینکرز کی آمد و رفت سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
گورنر راج لگا تو خیبرپختونخوا کا ہر چوک ڈی چوک بن جائے گا، تحریک تحفظ آئین پاکستان
پشاور:تحریک تحفظ آئین پاکستان نے قومی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کردیا، محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگر گورنر راج لگا تو خیبرپختونخوا کا ہر چوک ڈی چوک ہوگا، جج جرنیل، سیاستدانوں، علماء پر مشتمل قومی کانفرنس بلائی جائے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس، سابق اسپیکر اسد قیصر، شاہد خٹک، مینا خان، تیمور سلیم جھگڑا، عاطف خان، مصطفی نواز کھوکھر ، شیر علی ارباب، معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے بھی خطاب کیا۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق و باطل کی جنگ کا آخری مرحلہ شروع ہوگیا ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان اور عمران خان یہی جمہوری قوتیں ہیں ہماری تحریک سے ان کے اوسان خطا ہوگئے ہیں، پاکستانی آئین کے مطابق جو آئین توڑتا ہے وہ سیکورٹی رسک ہے، جن لوگوں نے جنگ کو ترک کیا وہ ترقی کررہے ہیں، جنگی جنونیت ختم کرنا ہوگی۔
اچکزئی نے کہا کہ افغانستان والے ہمارے بھائی ہیں ہم ایک زنجیر ہیں، آئین و قانون کی بات کرنے والے کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے، قومی کانفرنس بلائی جائے جس میں جج، جرنیل، علما اکرام اور سیاست دانوں کو بلایا جائے، قومی کانفرنس میں ہم ایک دوسرے کو بخش دیں اور ملک کو بچائیں، ایسا ملک ہو جہاں ہم آزاد ہوں آئین و قانون کی بالادستی ہو، پارلیمنٹ اور عوام کی منتخب اسمبلیاں ریاست ہیں۔