بہار اسمبلی انتخابات کیلئے "عظیم اتحاد" نے آج اپنا منشور جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
تیجسوی یادو نے این ڈی اے سے یہ بھی کہا کہ وہ بتائے کہ بہار کی ترقی کیلئے انکے پاس کیا منصوبہ ہے اور وہ ریاست کو کیسے آگے لیکر جائیںگے۔ اسلام ٹائمز۔ بہار اسمبلی انتخابات سے صرف 10 دن پہلے عظیم اتحاد نے اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما اور عظیم اتحاد کی طرف سے وزیراعلٰی کے امیدوار تیجسوی پرساد یادو نے اسے "تیجسوی عہد نامہ" کا نام دیا ہے۔ یہ منشور اگلے پانچ برسوں کے لئے ریاست کی ترقی کا روڈ میپ پیش کرے گی۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ یہ عہد نامہ بہار کو ملک کی نمبر ون ریاست بنانے کا ویژن دستاویز ہے۔ عظیم اتحاد کے منشور کو جاری کرنے سے پہلے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے این ڈی اے کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ این ڈی اے اپنے وزیراعلیٰ امیدوار کا اعلان کرے۔ تیجسوی یادو نے این ڈی اے سے یہ بھی کہا کہ وہ بتائے کہ بہار کی ترقی کے لئے ان کے پاس کیا منصوبہ ہے اور وہ ریاست کو کیسے آگے لے کر جائیں گے۔
تیجسوی یادو نے چھٹھ پوجا کے دوران بہار سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی حالت زار پر مرکزی حکومت پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج سے انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ تیجسوی نے کہا کہ اس بار بہار کے لوگ تبدیلی کے موڈ میں ہیں۔ بہار سے باہر رہنے والوں اور روزی روٹی کے لئے باہر جانے والوں نے دیکھا ہوگا کہ چھٹھ کے دوران وہ کس حالت میں واپس آئے۔ تیجسوی نے کہا کہ یہ دیکھ کر دکھ ہوا کہ وزیر ریلوے نے 12000 خصوصی ٹرینیں چلانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن جس طرح سے لوگ اپنے گھر لوٹے ہیں، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہوں نے بہار کے لوگوں کو صرف دھوکہ دیا ہے۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی منشور کے جاری ہونے کے ایک دن بعد بدھ کو بہار میں اپنی انتخابی مہم شروع کریں گے، وہ تیجسوی یادو کے ساتھ مشترکہ ریلیاں نکالیں گے جس میں مظفر پور اور دربھنگہ جیسے اضلاع میں بڑے پروگرام بھی شامل ہیں۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ راہل تیجسوی جوڑی سے عظیم اتحاد کو مضبوطی ملے گی۔ دیگر پارٹیوں کے ساتھ ساتھ بہار کے عوام بھی ان کے وعدوں کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ بہار انتخابات کا پہلا مرحلہ چھ نومبر کو ہونا ہے لیکن این ڈی اے نے ابھی تک اپنا منشور جاری نہیں کیا ہے اور نہ ہی اس نے اپنے وزیراعلٰی کے امیدوار کا اعلان کیا ہے۔ تیجسوی گرینڈ الائنس کے منشور کو جاری کرکے این ڈی اے کو اس کے وژن اور منصوبوں پر گھیرنے کی حکمت عملی اپنا رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تیجسوی یادو نے عظیم اتحاد کہا کہ وہ نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان مسلم لیگ (ن) کا آئندہ ضمنی انتخابات کے لءے امیدواروں کا اعلان کردیا
پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ ضمنی انتخابات کے لءے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔
ضمنی انتخابات میں این اے 96 سے بلال بدر چوہدری، این اے 104 سے راجا دانیال ریاض، این اے 143 سے محمد طفیل جٹ، پی پی 203 سے محمد حنیف جٹ، پی پی 98 سے آزاد علی تبسم کو مسلم لیگ ن کی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا ہے۔