جنوبی کوریا کے شہر گومی میں ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ا رشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی لگا ئی، دوسری تھرو انہوں نے 76.80 میٹر پھینکی۔قومی اتھلیٹ ارشد ندیم نے اپنی تیسری کوشش میں 85.

57 میٹر کی تھرو پھینکی، انہوں نے چوتھی تھرو 83.99 میٹر کی پھینکی۔ ارشد ندیم نے پانچویں تھرو 86.40 کی پھینکی۔ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولن تھرور کے فائنل مقابلے میں بھارت کے سچن یادو دوسرے نمبر پر رہے۔پاکستان کے محمد یاسرسلطان نے 70.53 میٹر کی پہلی تھرو کی، دوسری 75.39 میٹر جبکہ تیسری تھرو انہوں نے 74.50 میٹر کی۔ پاکستان کے یاسر سلطان ایشئن اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے میں آٹھویں نمبر پر رہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان کے میٹر کی

پڑھیں:

کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی مضرِ صحت

—فائل فوٹو

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی مضرِ صحت ریکارڈ ہوا ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے، جہاں آلودگی 236 پرٹیکیولیٹ میٹر تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹر آلودگی مضر، 201 سے 300 پرٹیکیولیٹ میٹر انتہائی مضر، جبکہ 301 پرٹیکیولیٹ میٹر سے زائد خطرناک آلودگی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور کا فضائی معیار آج بھی انتہائی مضر صحت
  • پاکستان آئیڈل کا جج بننے پر تنقید، فواد خان نے بھی خاموشی توڑدی
  • تہران کو پانی فراہم کرنیوالے مرکزی ڈیم میں صرف 2 ہفتوں کا پانی باقی رہ گیا
  • اسلام آباد میں گولڈ اور دیگر قیمتی پتھروں کی نمائش
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • طلباء کے مقابلے میں اساتذہ کی تعداد زیادہ ضلعی افسر سے وضاحت طلب
  • سمارٹ میٹرز لگوانے والوں کے لئے نئی پریشانی کھڑی
  • کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی مضرِ صحت
  • ایف بی آرکاٹیکس وصولیوں میں شارٹ فال 274ارب روپے تک پہنچ گیا
  • ارشد وارثی کو زندگی کے کونسے فیصلے پر بےحد پچھتاوا ہے؟