data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں شاہد آفریدی کا ایک ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔

بابر اعظم صرف دو گیندیں کھیل کر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ انہیں کوربن بوش نے پاور پلے کے آخری اوور میں پویلین کی راہ دکھائی۔

اس اننگز کے بعد بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آٹھویں مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے، یوں انہوں نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔

آٹھ بار صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم اب ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی بیٹرز کی فہرست میں شاہد آفریدی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں عمر اکمل، صائم ایوب اور کامران اکمل بھی شامل ہیں۔

میچ میں جنوبی افریقہ نے 55 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 18.

1 اوورز میں 139 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کوربن بوش نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ریزا ہینڈرکس نے 40 گیندوں پر 60 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شاہد آفریدی

پڑھیں:

بابر اعظم کی شمولیت سے ٹیم کو فائدہ ہوگا: سلمان آغا

قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کہتے ہیں کہ ایشیاءکپ میں کافی کچھ سیکھا ہے۔غلطیوں سے سیکھ کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کریں گے۔غلطیوں پر بات ضرور کی جاتی ہے، کیونکہ غلطیوں کو دہرانا نہیں چاہتے۔ بابر اعظم ورلڈکلاس کھلاڑی ہیں، شمولیت پر ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

پاکستانی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جس بھی گراؤنڈ میں جائیں اس کے اسٹیٹس دیکھتےہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک اسٹریٹیجی یہی رہےگی۔گراؤنڈ کے اوسط اسکوار سے زیادہ رنز کرنے کی کوشش کرتےہیں۔

اپنی کارکردگی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی انفرادی پرفارمینس حالیہ دو تین سیریز سے اچھی نہیں ہے۔ان کی کوشش ٹیم کو جیتوانے کی ہوگی۔

سابق کپتان بابر اعظم سے متعلق بات ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، ان کے پاس سو سے زیادہ میچز کا تجربہ ہے۔سابق کپتان کی  شمولیت پر ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ مائک ہیسن انہیں پیغام نہیں بھیجتے۔وہ خود گراؤنڈ میں فیصلہ کرتے ہیں۔ اگر ٹی ٹوئنٹی میں ضرورت پڑی تو بولنگ ضرور کرائیں گے۔ لیکن ان کی پہلی ترجیح بیٹنگ کی طرف ہوتی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کپتان کا کہنا تھا کہ ڈیتھ باؤلنگ میں بہتری کرنے کی ضرورت ہے۔بیٹرز کو اسٹرائیک ریٹ پر کام کرنا ہے۔ عبدالصمد، حسن نواز، محمد نواز پاورہٹنگ کےلیے استعمال ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا
  • بابراعظم نے ٹی20 میں شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا
  • ٹی20 میں 8ویں بار صفر پر آؤٹ، بابر اعظم نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا
  • بابر اعظم ایک ٹی 20 میچ میں کتنے عالمی ریکارڈز توڑ سکتے ہیں؟
  • ٹی20 کرکٹ میں 10 ماہ بعد واپسی، کیا ہمیں نئے بابر اعظم دیکھنے کو ملیں گے؟
  • بابراعظم ٹی 20 میں روہت شرما کا ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے قریب تر
  • بابر اعظم کے پاس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ بنانے کا موقع
  • بابر اعظم کے پاس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ورلڈ ریکارڈ بنانے کا سنہری موقع
  • بابر اعظم کی شمولیت سے ٹیم کو فائدہ ہوگا: سلمان آغا