قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔بابر اعظم صرف دو گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، انہیں کوربن بوش نے پاور پلے کے آخری اوور میں شکار کیا۔اس اننگز کے ساتھ بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آٹھویں مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔8 ویں مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں شاہد آفریدی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے۔ اس فہرست میں عمر اکمل، صائم ایوب اور کامران اکمل بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ میچ میں جنوبی افریقہ نے 55 رنز سے کامیابی حاصل کی ہے۔ 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 18.

1 اوورز میں 139 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کوربن بوش نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ ریزا ہینڈرکس نے 40 گیندوں پر 60 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔پاکستان کی طرف سے محمد نواز نمایاں بولر رہے، جنہوں نے 26 رنز کے عوض 3 کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ صائم ایوب نے 37 اور نواز نے 36 رنز کی اننگز کھیلیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شاہد آفریدی

پڑھیں:

 الجزائر: 24 گھنٹوں میں 10لاکھ سے زائد درخت لگانے کا ریکارڈ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251028-06-3

 

الجزائر سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) الجزائر کے مختلف صوبوں میں شجرکاری مہم نے مقررہ ہدف عبور کر لیا اور صرف 24 گھنٹوں میں 10لاکھ سے زائد درخت لگانے کا ریکارڈ قائم کردیا۔ یہ مہم انٹرنیٹ پر ایک موثر شخصیت نے شروع کی اور اسے حکام کی حمایت حاصل تھی۔ فواد معلی اس منصوبے کے بانی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 26 ہزار ہیکٹر زمین پر شجرکاری کی جا چکی ہے، جس میں کامیابی کی شرح تقریباً 98 فیصد ہے۔ اس مہم میں ہزاروں شہریوں نے حصہ لیا۔

انٹرنیشنل ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا
  • بابراعظم نے ٹی20 میں شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا
  • ٹی20 میں 8ویں بار صفر پر آؤٹ، بابر اعظم نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا
  • بابر اعظم ایک ٹی 20 میچ میں کتنے عالمی ریکارڈز توڑ سکتے ہیں؟
  • ٹی20 کرکٹ میں 10 ماہ بعد واپسی، کیا ہمیں نئے بابر اعظم دیکھنے کو ملیں گے؟
  • بابراعظم ٹی 20 میں روہت شرما کا ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے قریب تر
  • بابر اعظم کے پاس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ بنانے کا موقع
  • بابر اعظم کے پاس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ورلڈ ریکارڈ بنانے کا سنہری موقع
  •  الجزائر: 24 گھنٹوں میں 10لاکھ سے زائد درخت لگانے کا ریکارڈ