اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سابق جنرل فیض حمید کے خلاف فیصلہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر سنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ایک ایسے شخص کو سزا ہوئی ہے جس نے ریڈ لائن عبور کی تھی اور قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔

وزیر اطلاعات کے مطابق فیض حمید کو ٹرائل کے دوران مکمل موقع فراہم کیا گیا کہ وہ اپنا دفاع پیش کریں اور اپنے گواہان بھی لائیں۔ تمام گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے اور شواہد سامنے آنے کے بعد انصاف پر مبنی فیصلہ سنایا گیا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں اور جو ریڈ لائن عبور کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ان کے مطابق فیض حمید نے اپنی اتھارٹی کا غلط استعمال کیا اور وہ تمام الزامات کے مرتکب پائے گئے، ٹاپ سٹی کیس میں بھی انہیں سزا سنائی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوج میں خود احتسابی کا مضبوط نظام موجود ہے، جس کی واضح مثال آج سب کے سامنے آگئی ہے۔ فیض حمید پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر بھی رہے ہیں، اور آج کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فیض حمید

پڑھیں:

آج حق سچ کی فتح کا دن ہے، فیض حمید کی سزا تاریخی فیصلہ ہے: عطا تارڑ

—فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آج حق سچ کی فتح کا دن ہے، فیض حمید کی سزا تاریخی فیصلہ ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا احتساب کا عمل بہت سخت ہے، فیض حمید کا ٹرائل 15 ماہ چلا ہے جس میں شواہد اور ثبوت پیش کیے گئے۔

عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے جن کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک تاریخی فیصلہ سنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیض حمید ریٹائرمنٹ کے بعد پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر بنے، انہوں نے پی ٹی آئی کی بھرپور سپورٹ کی، 9 مئی اور دیگر واقعات سمیت تمام چیزیں ان پر ثابت ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے فیض حمید کی سزا ابتداء، لمبا چوڑا انصاف کا سلسلہ رکے گا نہیں: فیصل واوڈا سابق فوجی افسر فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا

وفاقی وزیر نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں اس فیصلے سے قانون کی حکمرانی اور احتساب کے عمل کو تقویت ملی ہے، فیض حمید کو ثبوت اور گواہان پیش کرنے کا بھرپور موقع دیا گیا ان کے خلاف ناقابل تردید شواہد تھے، سیاست میں ملوث کے دیگر الزامات پر کارروائی جاری ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی مداخلت کی مزید تحقیقات بھی ہو رہی ہیں، انہوں نے بطور مشیر پی ٹی آئی ملک میں بہت انتشار پھیلایا، 9 مئی جیسے واقعات بڑے سنگین معاملات ہیں جس کی مزید تحقیقات بھی ہو گی۔

عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ فیض حمید نے پی ٹی آئی کا مشیر بن کر ملک میں سازشیں کیں اور انتشار پھیلایا، وہ ریاست کی رٹ کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ یہ احتساب کے لیے اور ملک کے اندر رٹ آف اسٹیٹ کے لیے اور یہ حق سچ کی فتح کا دن ہے۔

فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا

واضح رہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا یہ عمل 15 ماہ تک جاری رہا، ملزم کے خلاف 4 الزامات پر کارروائی کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال، متعلقہ افراد کو ناجائز نقصان پہنچانا شامل ہیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کا کہنا تھا کہ طویل اور محنت طلب قانونی کارروائی کے بعد ملزم تمام الزامات میں قصور وار قرار پایا گیا، عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کا اطلاق 11 دسمبر 2025 سے شروع ہوگا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ نے کہا کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام قانونی تقاضے پورے کیے، ملزم کو دفاع کے لیے وکیلوں کی ٹیم منتخب کرنے سمیت تمام قانونی حقوق فراہم کیے گئے، ملزم کے سیاسی عناصر کے ساتھ ملی بھگت، سیاسی افراتفری اور عدم استحکام کے معاملات الگ سے دیکھے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فیض حمید شواہد کے ساتھ عمران خان کے خلاف گواہی دینے جا رہے ہیں، فیصل واوڈا
  • ریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو آج سزا ہوئی،قانون سب کیلئے برابر ہے، عطا تارڑ
  • ریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو آج سزا ہوئی: عطا تارڑ
  • پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر فیض حمید کیخلاف فیصلہ حق کی فتح ہے: عطا تارڑ
  • فیض حمید کو دفاع کا حق دیا گیا، فیصلہ شواہد کی بنیاد پر ہوا: وزیر اطلاعات
  • پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر فیض حمید کیخلاف فیصلہ حق کی فتح ہے: عطا تارڑ  
  • آج حق سچ کی فتح کا دن ہے، فیض حمید کی سزا تاریخی فیصلہ ہے: عطا تارڑ
  • ریڈ لائن کراس کرنے والے پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر فیض حمید کیخلاف فیصلہ حق کی فتح ہے، عطا تارڑ
  • فیض حمید کیس کا فیصلہ شواہد کی بنیاد پر آیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ