معروف ٹک ٹاک اسٹار کو ویڈیو وائرل ہونے کے بعد موت کی دھمکیاں موصول
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
امریکی یوٹیوبر اور ٹک ٹاک اسٹار کاز سوئیر سوشل میڈیا پر اس وقت تنازع کا شکار ہوگئے، جب ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ سنگاپور کے مارینا بے سینڈز ہوٹل کے انفینٹی پول میں بغیر اجازت داخل ہوتے دکھائی دیے۔
اس ویڈیو میں سوئیر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پول میں چپکے سے داخل ہو کر ویڈیو بنائی۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی اور ناظرین نے اس حرکت کو خطرناک اور بعض حلقوں میں غیر قانونی قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: 25 سالہ ٹک ٹاکر کی اچانک موت، آخری فون کال پر کیا بات کی تھی؟
حال ہی میں ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں سوئیر نے اس تنازع پر معافی مانگی اور بتایا کہ ان کے خلاف دھمکی آمیز پیغامات کی شدت بڑھ گئی ہے، جن میں موت اور قید کی دھمکیاں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا، ’مجھے اب موت کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں‘۔
سوئیر نے واضح کیا کہ ہوٹل کے مہمانوں کو پول تک رسائی حاصل ہے، لیکن یہ نہیں بتایا کہ آیا وہ خود ہوٹل میں قیام پذیر تھے یا نہیں۔ انہوں نے کہا، ’میرا وکیل کہتا ہے کہ میں تصدیق یا تردید نہیں کر سکتا‘۔
یہ بھی پڑھ لیں: رجب بٹ نے جنسی زیادتی، استحصال اور تشدد کیا، تمام ثبوت موجود ہیں، ٹک ٹاکر فاطمہ خان کا دعویٰ
دوسری جانب ہوٹل انتظامیہ نے بھی واضح کیا ہے ’ہم یاد دلانا چاہتے ہیں کہ انفینٹی پول تک رسائی صرف ہوٹل کے مہمانوں کو حاصل ہے، اور ہم جان بوجھ کر داخل ہونے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے سے گریز نہیں کریں گے‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹک ٹاکر ٹک ٹاکر کو دھمکیاں معروف ٹک ٹاکر وائرل ویڈیو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹک ٹاکر ٹک ٹاکر کو دھمکیاں معروف ٹک ٹاکر وائرل ویڈیو
پڑھیں:
عمران ہاشمی کی نئی فلم کا سین وائرل، اداکار کا ردعمل بھی آگیا
MUMABI:بالی ووڈ کے اسٹار عمران ہاشمی اپنی ورسٹائل اداکاری کے لیے مشہور ہیں اور شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی حالیہ نیٹ فلیکس سیریز میں اپنی منفرد اداکاری سے ایک دفعہ پھر مداحوں کا دل جیت لیا جبکہ وائرل ہونے والے سین پر مداحوں کے بدلتے رویے بھی ردعمل دیا ہے۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق نیٹ فلیکس سیریز کے وائرل ہونے والے سین پر بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنی شناخت کو تبدیل کرنے اور مداحوں میں مقبول رہنے کے بارے میں گفتگو کیا۔
عمران ہاشمی یامی گوتم کے ساتھ آنے والی فلم حق کے ٹریلر میں نظر آئے اور ممبئی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران نیٹ فلیکس سیریز میں اپنی اداکاری پر بات کی، جس میں ان کا مختصر مگر مؤثر کردار ہے۔
انہوں نے وائرل سین پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘کچھ دن پہلے ہی یہ میری آریان اور ریڈ چلیز کی ٹیم کے ساتھ یہ بات ہوئی، ہمیں پتا تھا کہ یہ سین وائرل ہوگا لیکن اس طرح وائرل ہوگا وہ کبھی سوچا نہیں تھا’۔
عمران ہاشمی نے کہا کہ ‘میرے خیال میں یہ ایک سبق ہے، جس سے سیکھنا ہے’ اور مداحوں کے بدلنے والے رویے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اس سے پہلے مداح وہ نام لے کر پکڑتے تھے یا پھر ایک دوسرا تصور تھا، میں نام نہیں لوں گا نہیں تو رات بھر یہی چلتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ابھی وہ ڈائیلاگ کا ذکر ہوتا ہے تو کوئی شکایت نہیں ہے۔
عمران ہاشمی نے اسکرین پر ابتدائی طور پر بننے والے ان کے امیج کو تبدیل کرنے میں مدد کرنے پر آریان خان کے شو کو سراہا۔