ہارون آباد (نامہ نگار) ہارون آباد میں بروقت ایمبولینس نہ ملنے کے باعث مریض کو چنگ چی پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا مگر وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  شدید بیمار مریض کو ایمبولینس دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے موٹرسائیکل رکشہ پر ہسپتال لے جایا جا رہا ہے۔ واقعے پر شہریوں نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت صحت کے شعبے میں حقیقی اصلاحات کرے اور ایمبولینس سروس کو فوری طور پر فعال بنایا جائے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی ماسٹر پلان نافذ ہو جاتا تو پیپلز پارٹی کے وزرا کنگلے ہو جاتے، خواجہ اظہار الحسن

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ بدقسمتی سے کراچی کسی ایک ادارے کے کنٹرول میں نہیں ہے، تمام اداروں کو یکجا کرنے کے لیے کراچی ماسٹر پلان کا نفاذ ناگزیر ہے، یہ ماسٹر پلان کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ تحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ کراچی ماسٹر پلان نافذ ہو جاتا تو پیپلز پارٹی کے وزرا کنگلے ہو جاتے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے دباؤ پر بلدیاتی انتخابات کرائے گئے، کراچی ماسٹر پلان کی اتھارٹی لوکل گورنمنٹ سے چھین لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کراچی کسی ایک ادارے کے کنٹرول میں نہیں ہے، تمام اداروں کو یکجا کرنے کے لیے کراچی ماسٹر پلان کا نفاذ ناگزیر ہے، یہ ماسٹر پلان کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا۔ خواجہ اظہار نے مزید کہا کہ اگر کراچی ماسٹر پلان نافذ ہو جاتا تو پیپلز پارٹی کے وزرا کنگلے ہو جاتے، کیونکہ پھر کرپشن اور بے ضابطگیوں کے راستے بند ہو جاتے۔

متعلقہ مضامین

  • ‘دیوالی پر صرف 10 ہزار، شرم کی بات ہے‘، ملازم کی ویڈیو سامنے آنے پر امیتابھ تنقید کی زد میں
  • راولپنڈی میں ڈینگی حملوں میں دوبارہ شدت لوٹ آئی
  • آزاد کشمیر: ڈینگی کے وار تیز، مزید 70 مریض رپورٹ
  • عابدہ پروین ہسپتال منتقل، گلوکارہ کی حالت کیسی ہے؟
  • ٹرین ڈرائیورزپرلوکو موٹو میں وڈیو یا سوشل میڈیا اپ لوڈ پر مکمل پابندی عاید
  • کراچی ماسٹر پلان نافذ ہو جاتا تو پی پی کے وزراء کنگلے ہو جاتے،خواجہ اظہار الحسن
  • کراچی ماسٹر پلان نافذ ہو جاتا تو پیپلز پارٹی کے وزرا کنگلے ہو جاتے، خواجہ اظہار الحسن
  • کراچی ماسٹر پلان نافذ ہو جاتا تو پیپلز پارٹی کے وزرا کنگلے ہو جاتے:خواجہ اظہار الحسن
  • کے پی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 74 کیسز رپورٹ