ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شب کے فائنل میچ کا انعقاد جاپان میں ہوا جس میں جیولین تھرو میں پاکستان کی طرف سے ارشد ندیم اور یاسر سلطان نے حصہ لیا۔

پہلا راؤنڈ

پہلا راؤنڈ مکمل ہونے تک ارشد ندیم کا 12 کھلاڑیوں میں چھٹا جبکہ یاسر سلطان کا نواں نمبر تھا۔ اس راؤنڈ میں ارشد ندیم ندیم نے 75.39 جبکہ

یاسر سلطان نے 70.

53 میٹر کی تھرو کی۔ پہلے راؤنڈ میں انڈیا کے یش ویر سنگھ کی تھرو ضائع ہوگئی۔

دوسرا راؤنڈ

دوسرے راؤنڈ کے آغاز میں یاسر سلطان نے کارکردگی مین بہتری لاتے ہوئے 75.39 میٹر جبکہ ارشد ندیم نے 76.80 میٹر کی تھرو کی۔ ایران کے علی فتح کے ساتھ ساتھ انڈیا کے یش ویر سنگھ کی تھرو اس راؤنڈ میں بھی ضائع ہوگئی۔

تیسرا راؤنڈ

ارشد ندیم نے تیسرے راؤنڈ میں 85.57 میٹرز کی تھرو کرکے تینوں راؤنڈز میں پہلے نمبر پر آگئے۔

چوتھا راؤنڈ

چوتھے راؤنڈ میں 83.99 میٹرز کی تھرو پھینکی۔

ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ارشد ندیم اور یاسر سلطان

واضح رہے کہ اس سے قبل کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 86.34 نے جبکہ یاسر سلطان نے 76.07  میٹرز کی تھرو کرکے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

اس ایونٹ کے موقع پر میاں چنوں میں اہل علاقہ بڑی تعداد میں ارشد ندیم کے گھر جمع ہوئے اور دعاؤں کے ساتھ ٹی وی پر براہ راست ارشد ندیم کی طرف سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ دیکھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ارشد ندیم اولمپیئن ارشد ندیم ایشیئن چیمپیئن شپ ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کوریا

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اولمپیئن ارشد ندیم ایشیئن چیمپیئن شپ کوریا یاسر سلطان نے چیمپیئن شپ کی تھرو

پڑھیں:

ارشد ندیم کی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کیلئے فینز سے دعاؤں کی درخواست

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کے لیے فینز سے دعاؤں کی درخواست کر دی۔

ایک بیان میں ارشد ندیم نے کہا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ میں ٹوکیو میں ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے آیا ہوں، کل میں ایونٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے دعا کریں کہ اچھا پرفارم کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کروں، ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا فائنل 18 ستمبر کو ہوگا۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے ارشد ندیم اپنی شاندار کارکردگی سے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی ہوگئے
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں پہنچ گئے
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے فائنل رانڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم کا پہلا تھرو ناکام، براہِ راست کوالیفائی نہ کر سکے
  • ورلڈایتھلیٹکس چیمپئن شپ: بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا آج مدمقابل ہوں گے
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ : ارشد ندیم اورنیرج چوپڑا علیحدہ علیحدہ گروپس میں شامل
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم کی شاندار نتائج کے لیے قوم سے دعاؤں کی اپیل
  • پاکستان اور بھارت کل ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے
  • ارشد ندیم کی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کیلئے فینز سے دعاؤں کی درخواست