ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیوں نہیں کیا؟ باپ نے بیٹی کو گولی مارکر قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) راولپنڈی میں باپ نے مبینہ طور ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بیٹی مہک شہزادی سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن بیٹی کے انکار پر طیش میں آکر اسے گولی مار کر قتل کردیا۔ واقعہ تھانہ روات کےعلاقے ڈھوک چوہدریاں تخت پڑی میں پیش آیا۔
واقعے کا مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل شہباز انجم کیانی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے بیٹی پر فائرنگ کرکے قتل کیا ۔ فرار ملزم کی تلاش شروع کردی گئی۔
ترجمان پولیس کے مطابق اہلخانہ نے واقعےکو خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی، پولیس نے تحقیقات کیں تو واقعہ قتل کا نکلا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکی کو والد نےفائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
لاہور: ڈیفنس میں دوست نے گھر میں گھس کر دوست کو قتل کر دیا
علامتی تصویر۔لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دوست نے گھر میں گھس کر اپنے دوست کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم گھر میں داخل ہوا اور اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر مقتول کے سر پر ہتھوڑے مارے اور پھر چاقو مار کر قتل کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے لاش کپڑوں میں لپیٹی اور کمرہ اندر سے لاک کیا تھا۔
پولیس کے مطابق دروازہ توڑ کر ملزم کو گرفتار کیا اور لاش برآمد کی گئی، مزید تفتیش جاری ہے۔