آئندہ سال حج کیلیے 2 لاکھ پاکستانیوں نے رجسٹریشن کرالی
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(نمائندہ جسارت)آئندہ سال حج کے لیے 2 لاکھ پاکستانیوں نے رجسٹریشن کرالی۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا آج آخری دن ہے اور عازمین حج رجسٹریشن گھر بیٹھے آن لائن بھی کرا سکتے ہیں۔ترجمان کاکہنا تھاکہ حج رجسٹریشن کیلیے کوئی فیس ادا نہیں کرنا ہوگی اور حج 2026 کیلیے قبل ازوقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔ترجمان نے بتایاکہ رجسٹریشن کرانے والے درخواست گزار ہی حج
2026 کے اہل تصور ہوں گے، حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج اسکیم منتخب کرسکیں گے، اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کے مطابق الگ سے جاری کیے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق حج رجسٹریشن حکومت سعودی عرب کی ہدایت پرکی جارہی ہے، حج رجسٹریشن مکمل ہونے پر اعدادوشمار سے متعلق سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا اور رجسٹریشن کی بنیاد پرحکومت سعودی عرب حج کوٹہ مقرر کرے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔