حج 2026: عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا کل آخری روز
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
حج 2026: عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا کل آخری روز WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس ) حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن میں ایک روز رہ گیا ہے۔ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق کل 9 جولائی بروز بدھ کو عازمین کی رجسٹریشن کا آخری روز ہے، دو لاکھ پاکستانیوں نے آئندہ حج کے لیے رجسٹریشن کرالی ہے، حج 2026 کے رجسٹریشن 15 نامزد بینکوں سے کروائی جا سکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حج 2026 کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہے، عازمین، حج رجسٹریشن گھر بیٹھے ان لائن بھی کرا سکتے ہیں، حج رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی۔رجسٹریشن کروانے والے درخواست گزار ہی حج 2026 کے اہل تصور ہوں گے، حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج سکیم منتخب کر سکیں گے، حج 2026 کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کے مطابق الگ سے جاری کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حج رجسٹریشن حکومت سعودی عرب کی ہدایت پر کی جا رہی ہے، حج رجسٹریشن مکمل ہونے پر اعداد و شمار سے سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا، رجسٹریشن کی بنیاد پر حکومت سعودی عرب حج کوٹہ مقرر کرے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ مذاکرات میں پیشرفت، لیکن جنگ کے مکمل خاتمے پر اختلاف برقرار ہیں؛ اسرائیل غزہ مذاکرات میں پیشرفت، لیکن جنگ کے مکمل خاتمے پر اختلاف برقرار ہیں؛ اسرائیل چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف کی ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات پی اے سی اجلاس کی کاروائی کو غلط طریقے سے رپورٹ کیا گیا :ترجمان زیڈ ٹی بی ایل عالمی فوجداری عدالت نے طالبان کے سینئر رہنماں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس کا بڑا اعلان ، سی ڈی اے آکشن کا بائیکاٹ ، ٹیکسز نامنظور،، بائیس جولائی کا ہڑتال کا اعلان... ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے بڑی خبر،، وزیراعظم کا تگڑا فیصلہ ،، ڈاکٹر محمد فخر الدین عامر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،، تنزلی...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عازمین کی
پڑھیں:
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)نے ایف بی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کی جائے تاکہ ٹیکس دہندگان کو درپیش عملی مسائل کا حل نکل سکے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ٹیکس سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی موجودہ آخری تاریخ 15 اکتوبر 2025 ہے، جسے 31 اکتوبر 2025 تک بڑھایا جانا ضروری ہے۔اس ضمن میں ایف پی سی سی آئی نے چیئرمین ایف بی آر کو ایک باقاعدہ خط بھی ارسال کیا ہے جس میں ٹیکس دہندگان، کاروباری طبقے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو درپیش چیلنجز کی نشاندہی کی گئی ہے۔خط میں واضح کیا گیا ہے کہ بہت سے ٹیکس دہندگان کو اہم مالیاتی دستاویزات کے حصول میں تاخیر کا سامنا ہے، جبکہ ایف بی آر کے آن لائن پورٹل پر بار بار تکنیکی مسائل بھی ریٹرن جمع کروانے کے عمل کو سست کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کو ان کے قانونی فرائض پورے کرنے، ذہنی دبا سے بچانے اور سہولت دینے کے لیے آخری تاریخ میں توسیع ناگزیر ہو چکی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایف بی آر فوری اقدامات کرے تاکہ نہ صرف ٹیکنیکل مسائل کا ازالہ ہو، بلکہ ٹیکس نظام میں اعتماد بھی بحال کیا جا سکے۔ایف پی سی سی آئی کے مطابق، اس وقت بڑی تعداد میں ٹیکس دہندگان ایف بی آر پورٹل کی سست روی اور عدم فعالیت کی وجہ سے بروقت ریٹرن فائل کرنے سے قاصر ہیں، جو کاروباری طبقے میں بے چینی پیدا کر رہی ہے۔