2025-11-02@15:49:32 GMT
تلاش کی گنتی: 2237
«لاہور کے»:
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کئی مسلسل صف اول رہنے کے بعد آج دوسرے اور کراچی تیسرے نمبر پر آگیا۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 346 پرٹیکیولیٹ میٹر، جبکہ کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 208 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دہلی پہلے نمبر نمبر پر آگیا ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس پر 150 تا 200 آلودگی، 200 تا 300 شدید آلودگی، جبکہ300 سے زائد خطرناک ترین آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور پارٹی پیر کے روز لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کرےگی۔ مزید پڑھیں: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت کرانے کا فیصلہ پی ٹی آئی رہنما اعجاز شفیع کے مطابق اس سلسلے میں شیخ امتیاز محمود، اعجاز شفیع، منیر احمد اور میاں شبیر اسماعیل کی جانب سے باقاعدہ نمائندگی جمع کرائی گئی ہے، جو صدرِ مملکت، وزیراعظم، گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام کو ارسال کی جا چکی ہے۔ اعجاز شفیع نے بتایا کہ قانونی ماہرین کی معاونت سے تیار کردہ تفصیلی اعتراضات حکومت کو بھی بھجوا دیے گئے ہیں۔ ان کے...
لاہور: گرین ٹاؤن میں شہری آصف کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، مقتول کو اس کی بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ قیصرہ نے اپنے آشنا رضوان شاہ کے ساتھ مل کر شوہر کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ رضوان شاہ مقتول آصف کے پاس کام کرتا تھا اور اسی دوران دونوں کے درمیان تعلقات قائم ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزم رضوان نے آصف کو اس کے کارخانے میں قتل کیا اور بعد ازاں لاش کو موٹر سائیکل پر رکھ کر پتوکی کے قریب نہر میں پھینک دیا۔ ذرائع کے مطابق آصف کے قتل کے بعد اس کی بیوی قیصرہ اپنے آشنا رضوان سے شادی کرنا...
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے۔ انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والے جماعت اسلامی کے مرکزی اجتماع میں بلوچستان کا مقدمہ پیش کریں گے۔ ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے۔ انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیں۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ہر دس سال بعد جماعت اسلامی کا مرکزی اجتماع ہوتا ہے۔ اس سال 21 سے 23 نومبر تک مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کا مرکزی اجتماع...
لاہور:(نمائندہ خصوصی)گرین ٹاؤن میں شہری آصف کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، مقتول کو اس کی بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ قیصرہ نے اپنے آشنا رضوان شاہ کے ساتھ مل کر شوہر کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ رضوان شاہ مقتول آصف کے پاس کام کرتا تھا اور اسی دوران دونوں کے درمیان تعلقات قائم ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق ملزم رضوان نے آصف کو اس کے کارخانے میں قتل کیا اور بعد ازاں لاش کو موٹر سائیکل پر رکھ کر پتوکی کے قریب نہر میں پھینک دیا۔ ذرائع کے مطابق آصف کے قتل کے بعد اس کی بیوی قیصرہ اپنے آشنا رضوان سے شادی کرنا چاہتی تھی۔ پولیس نے...
لاہور کے کرکٹ شائقین نے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کردی۔پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ ہفتے کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔اس فیصلہ کن مقابلے میں اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ اتنی بڑی تعداد میں میچ دیکھنے آئے کہ نیا ریکارڈ بن گیا۔ہفتے کو لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقا کا میچ دیکھنے لیے 32 ہزار 437 افراد اسٹیڈیم میں موجود تھے۔اتنی بڑی تعداد میں شائقین کے آنے پر قذافی اسٹیڈیم کی اسکرین پر ہاؤس فل بتایا گیا۔ یہ پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ کراؤڈ تھا۔ اتنی بڑی تعداد میں...
سٹی42: باغوں کا شہر لاہور فضائی آلودگی کے شدید نرغے میں آ گیا ہے۔ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور نے پہلے نمبر کا مقام حاصل کر لیا ہے اور ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی مجموعی شرح 339 ریکارڈ کی گئی ہے۔سی ای آر پی آفس میں آلودگی کی شرح 623، سول سیکرٹریٹ میں 610، اقبال ٹاؤن 607 جبکہ ساندہ روڈ پر 486 ریکارڈ کی گئی۔برکی روڈ پر آلودگی کی سطح 478، سید مراتب علی روڈ پر 471، پیراگون میں 455 اور جی سی یونیورسٹی کے اطراف 447 ریکارڈ ہوئی۔ بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
لاہور،فرخ آباد کے علاقے میں سیوریج کا جمع پانی مکینوں کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو ہونے والے پاک افغان مذاکرات سے قبل ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر آئندہ ہفتے کے اوائل میں انقرہ پہنچیں گے۔ ترکی میں قیام کے دوران وہ غزہ کی صورتحال پر ہونے والے 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر ہونے والے سفارتی رابطوں کے فالو اپ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک افغان ڈائیلاگ سے قبل اسلام آباد کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور خطے میں پاکستان ایک فعال سفارتی کردار...
شہر لاہور میں ایک ہزار گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز بنانے کا بڑا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق زیر زمین پانی کی سطح کو برقرار اور ریچارج کرنے کے لیے بڑا منصوبہ متعارف کروایا جائے گا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے لبرٹی چوک گراؤنڈ واٹر ریچارج ویل سائٹ کا دورہ کیا جہاں ایم ڈی واسا غفران احمد نے پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ زیر زمین پانی کی سطح کو ریچارج کرنے کےلیے ریچارج ویل بنایا گیا ہے۔ گراؤنڈ واٹر ریچارج ویل کی کپیسٹی یومیہ 8000 گیلن ہے جبکہ لاہور میں تین گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز فنکشنل ہیں۔ مزید برآں لاہور میں کل 15 مقامات پر گراؤنڈ واٹر ویل بنائے جائیں گے۔ نورالامین مینگل نے...
سابق خاتون ایم پی اے پر مبینہ پولیس تشدد کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا جبکہ پولیس ترجمان نے کہا کہ خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے گرفتار ہوا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے انکوائری 48 گھنٹے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور مبینہ واقعہ کے تمام شواہد بشمول ویڈیوز سے انکوائری کرنے کا حکم دیا۔ ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ مبینہ تشدد کی انکوائری شروع کردی گئی جب کہ دیگر تمام الزامات حقائق کے منافی ہیں، خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے گرفتار ہوا، ارسلان دو روز قبل 90 اسنوکر کلب میں 12 دیگر ملزمان کے...
محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کی گئی کارروائیوں کے دوران 18 دہشت گردوں کو گرفتار لیا گیا۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں لاہور، منڈی بہاالدین، خوشاب، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، نارووال، پاکپتن اور بھکر میں کی گئیں۔کارروائیوں کے دوران ایک خطرناک دہشت گرد تنظیم کے اہم رکن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، دہشت گرد پنجاب کے ایک شہر میں دہشت گردی کی پلاننگ کر چکا تھا۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، ای آئی ڈی اور 3 ڈیٹونیٹر بھی برآمد ہوئے ہیں۔
—فائل فوٹو ضلع کچہری لاہور نے رشوت کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے افسران کے جسمانی ریمانڈ کا حکمنامہ جاری کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔ تحریری فیصلے کے مطابق ایف آئی اے کے تفتیشی نے ملزموں کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، ایف آئی اے کے وکیل کے مطابق ملزموں کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی تفتیش شروع کی، وکیل کا اعتراض آیا ایف آئی آر میں 90 لاکھ کا ذکر ہے، ریکوری 4 کروڑ سے زائد کیسے ہوئی، ملزمان عام نہیں، اس لیے ان سے تفتیش کا طریقے کار بھی عام نہیں۔فیصلے میں کہا گیا کہ پراسیکیوٹر کے مطابق یہ وائٹ کالر کرائم...
—فائل فوٹو پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق قصور میں سب سے زیادہ 686 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ رائے ونڈ میں 601، گوجرانوالہ میں 442، فیصل آباد میں 337 اور شیخوپورہ میں 358 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔محکمہ ماحولیات پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 450 ہے۔ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور تیسرے نمبر پر ہے۔ پنجاب: فضائی آلودگی شدت اختیار کرگئی، سانس لینا بھی صحت کیلئے خطرہ اسموگ کے اثرات لاہور، قصور، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ تک پھیل چکے ہیں محکمہ ماحولیات نے کہا کہ برکی روڈ، شاہدرہ، ملتان روڈ، جی ٹی روڈ، ایجرٹن روڈ پر اے کیو آئی...
لاہور ( نیوزڈیسک) پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخوا میں بار کونسلز کے انتخابات آج ہوں گے، تیاری مکمل کر لی گئیں۔ سندھ بار کونسل کے انتخابات کیلئے پولنگ صبح ساڑھے 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، کرا چی کے 13 ہزار 385 وکلا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پنجاب بار کونسل الیکشن میں صوبے کے ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد وکلا حق رائے دہی استعمال کریں گے، پولنگ صبح 9بجے سے شام8بجے تک جاری رہے گی۔ الیکشن کے موقع پر پنجاب بھر کی عدالتیں بند رہیں گی، لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا، لاہور ہائیکورٹ میں ووٹنگ کے لئے 52 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
لاہور: روشنیوں، رنگوں اور مسکراہٹوں سے جگمگاتی ایک شام مقامی این جی او، برگد کے زیر اہتمام دیوالی کی تقریب لاہور میں اس وقت ایک خوبصورت منظر پیش کر رہی تھی جب مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد ایک ہی چھت تلے امن، محبت اور ہم آہنگی کا پیغام دے رہے تھے۔ اگرچہ پاکستان بھر میں دیوالی کی مرکزی تقریبات 21 اکتوبر کو منائی جا چکی تھیں، تاہم برگد نے یہ جشن خاص طور پر ان ہندو نوجوانوں اور شہریوں کے لیے سجایا جو تعلیم یا ملازمت کے باعث اپنے آبائی شہروں میں دیوالی نہیں منا سکے تھے۔ برگد کی پروگرام کوارڈینیٹر رابعہ سعید کے مطابق تقریب کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا اور...
لاہور: لاہور میں پولیس کے لبرٹی خدمت مرکز میں رشوت لے کر لائسنس بنانے کے انکشاف پر ٹریفک پولیس کے تین وارڈنز سمیت 8 افراد پر مشتمل ریکٹ گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار وارڈنز اور ٹاؤٹ مافیا کے خلاف سینیئر ٹریفک وارڈن کی مدعیت میں 5 دفعات کے تحت گلبرگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق لبرٹی خدمت مرکز ٹریفک سیکٹر میں رشوت ستانی کی معلومات پر کارروائی کی، مخبر خاص کو 10 ہزار روپے دیکر لائسنس بنوانے کے لیے بھیجا گیا۔ ٹریفک سینٹر پر موجود ٹاؤٹ رقم لیکر وارڈنز کے پاس گئے اور وارڈنز کی جانب سے کام ہو جانے کی گارنٹی پر مزید 15 ہزار کا تقاضا کیا گیا۔ پولیس کے مطابق...
—فائل فوٹو لاہور میں پولیس کے لبرٹی خدمت مرکز میں رشوت لے کر لائسنس بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے تین وارڈنز سمیت 8 افراد پر مشتمل گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وارڈنز اور ٹاؤٹ مافیا کے خلاف گلبرگ میں مقدمہ درج ہے۔ مقدمہ سینئر ٹریفک وارڈن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مخبر کو 10 ہزار روپے دے کر لائسنس بنوانے بھیجا گیا، ٹریفک سینٹر پر موجود ٹاؤٹ رقم لے کر وارڈنز کے پاس گئے۔ وارڈنز کی جانب سے کام ہو جانے کی گارنٹی پر مزید 15 ہزار کا تقاضہ کیا گیا۔پولیس نے مزید کہا کہ ٹاوٹس کی نشاندہی پر تین ٹریفک وارڈنز کو...
سٹی42:لاہور میں اورنج لائن میٹرو کے محفوظ آپریشنز کے پانچ سال مکمل ہونے پر تقریب منعقد ہوئی۔ نورینکو کے سی ای او نے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے اور 5 سال کی کامیاب خدمات پر خوشی منائی جا رہی ہے۔ پانچ سال میں تقریباً 27 کروڑ شہریوں نے اورنج لائن پر سفر کیا۔ سی ای او نے منصوبے کو پاکستان اور چین کی دوستی کی مضبوط علامت قرار دیا۔ فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست چینی قونصل جنرل لاہور ژاؤ شیرین نے تقریب سے خطاب میں بتایا کہ یہ ایک یادگار موقع ہے، کیونکہ اورنج لائن کے بننے کو 10 سال اور آپریشن کو 5 سال مکمل ہوئے۔ انہوں...
ملک کے مختلف شہروں لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان ایئرپورٹس پر آج بھی دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہے جس نتیجے میں متعدد فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق انتظامی معاملات کے سبب 2 پروازیں منسوخ جبکہ 34 میں تاخیر کر دی گئی ہے۔ لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس سے روانگی کی 15 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ایئر کی کراچی اسلام آباد کی 2 پروازوں پی کے 300، 301 میں 5 گھنٹے کی تاخیر ہے، قومی ایئر کی کراچی سے اسلام آباد کی صبح 7 بجے کی پرواز دن 12 بجے روانہ ہوگی۔ نجی ایئر لائن کی اسلام آباد سے ابوظبی کی 2 پروازوں میں 8...
ویب ڈیسک: پنجاب کے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے صوبے میں کام کی جگہوں پر کم از کم اجرت اور پنجاب پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت ایکٹ 2019 (OSH ایکٹ) کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم شروع کر دی ہے۔ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر (لاہور ساؤتھ) ندیم اختر کے مطابق محکمہ محنت کی ٹیمیں فیکٹریوں، ورکشاپس اور دیگر اداروں کا اچانک معائنہ کر رہی ہیں جہاں ہاتھ سے مزدوری کی جاتی ہے۔ اس اقدام کا مقصد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر محنت کی ہدایات کے مطابق کارکنوں کو منصفانہ اجرت اور محفوظ و صحت مند کام کا ماحول فراہم کرنا ہے۔ فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251031-08-20 لاہور (صباح نیوز) لاہور میں کالعدم مذہبی جماعت کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، پولیس نے مذہبی جماعت کے ڈیڑھ ہزار متحرک کارکنوں کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق گرفتاریاں لاہور اور مضافاتی اضلاع سے عمل میں آئی ہیں۔ کالعدم مذہبی جماعت کے کارکنوں کو پہلے سے درج مقدمات میں نامزد کیا جا رہا ہے، کارکنوں کو موبائل لوکیٹر سمیت دیگر جدید ٹیکنالوجی سے گرفتار کیا جا رہا ہے، متعدد کارکنوں اپنے گھروں سے روپوش ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے اضلاع کو ساڑھے 4 ہزار کارکنوں کی لسٹیں دی گئی ہیں۔ سیف اللہ
لاہور کے جنرل اسپتال میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی، خواتین کی میتوں کا پوسٹ مردوں سے کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق جنرل اسپتال کے مردہ خانے میں خواتین میتوں کا پوسٹ مارٹم مرد عملے سے کرایا جانے لگا۔ اس حوالے سے ایک فوٹیج بھی وائرل بھی ہوئی جس میں خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم مرد عملے کو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے دوران کسی لیڈی ڈاکٹر یا لیڈی میڈیکل آفیسر کی موجودگی نہیں تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم لیڈی ڈاکٹر یا لیڈی میڈیکل آفیسر کی موجودگی میں ہونا ضروری ہے، طبی اصولوں کے مطابق خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم مرد...
اسلام آباد: بھارت دارالحکومت نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا ایئر کوالٹی انڈکس 256 ریکارڈ کیا گیا۔آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور بھی دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔ لاہور کا علامہ اقبال ٹاؤن شہر کا آلودہ ترین علاقہ قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ بھارت میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی کے باعث فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی تھی۔ جو اب بھی برقرار ہے۔بھارت میں دیوالی کی تقریبات کے اثرات سرحد پار پاکستان میں بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔ جس کے باعث لاہور سمیت پاکستان کے مشرقی شہروں کی فضا میں آلودگی نمایاں طور پر بڑھ رہی ہے
—فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کالعدم جماعت کے نائب امیر ملزم ظہیر الحسن شاہ کا 6 دن کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔کالعدم جماعت کے نائب امیر کو انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ملزم ظہیر الحسن شاہ کو 5 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ TLP کالعدم جماعت قرار، حکومت نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیااسلام آباد وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو... پولیس نے آج ملزم کو 10 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا تھا۔دورانِ سماعت پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا آواز کا میچنگ ٹیسٹ اور فوٹو فارمیٹنگ ٹیسٹ ابھی تک نہیں ہو سکا۔ ملزم کا مزید جسمانی...
اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے لاہور کے اردگرد جنگل نما حد بندی کی جائے گی۔ پنجاب حکومت کا لنگز آف لاہور منصوبہ دنیا میں اپنی مثال قائم کرنے کو تیار ہے۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق منصوبے کے تحت تقریباً 48 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے، پی ایچ اے لاہور لنگز آف لاہور منصوبہ مکمل کرے گا، لاہور کی جنگل نما حد بندی کی کل لمبائی 112 کلومیٹر اور رقبہ 1711 ایکڑ ہوگا۔ رنگ فاریسٹیشن منصوبہ تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 1210 ایکڑ اراضی پر 59 کلو میٹر لمبا رنگ فاریسٹ بنایا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں 31 جبکہ تیسرے میں 22 کلو میٹر رنگ فارسٹیشن کی جائے گی۔...
لاہور: اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے لاہور کے اردگرد جنگل نما حد بندی کی جائے گی۔ پنجاب حکومت کا لنگز آف لاہور منصوبہ دنیا میں اپنی مثال قائم کرنے کو تیار ہے۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق منصوبے کے تحت تقریباً 48 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے، پی ایچ اے لاہور لنگز آف لاہور منصوبہ مکمل کرے گا، لاہور کی جنگل نما حد بندی کی کل لمبائی 112 کلومیٹر اور رقبہ 1711 ایکڑ ہوگا۔ رنگ فاریسٹیشن منصوبہ تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 1210 ایکڑ اراضی پر 59 کلو میٹر لمبا رنگ فاریسٹ بنایا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں 31 جبکہ تیسرے میں 22 کلو میٹر رنگ فارسٹیشن...
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا انسپکٹر تاجر کے اغوا کی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا۔لاہور پولیس کے مطابق انسپکٹر جاوید اقبال نے اہلکار کے ساتھ مل کرکاہنہ سے تاجر کو اغوا کیا، ملزمان نے مغوی کے اہل خانہ سے 40 لاکھ روپے طلب کیے اور ایل او ایس کے قریب رقم وصول کی۔لاہور پولیس کا بتانا ہے کہ تاجر کو رہائی ملتے ہی کاہنہ پولیس نے اغوا کاروں کو دبوچ لیا۔دوران تفتیش انسپکٹرجاویداقبال اور اہلکار توصیف کا بھانڈہ پھوٹ گیا۔
لاہور، جو پہلے ہی تیزی سے گرتی ہوئی زیرِ زمین پانی کی سطح کے بحران سے دوچار ہے، وہاں اسموگ اور فضائی آلودگی میں کمی کے لیے حکومتِ پنجاب کی جانب سے واٹر کینن/ اینٹی اسموگ گنز کا استعمال شاید فضا میں وقتی بہتری تو لائے، لیکن روزانہ لاکھوں لیٹر پانی کے استعمال سے شہر کو پانی کی قلت کے ایک نئے خطرے سے دوچار کر سکتا ہے۔ ان دنوں لاہور کی مختلف سڑکوں پر واٹر کینن گاڑیاں نظر آتی ہیں جو فضا میں موجود گردوغبار اور معلق ذرات کو کم کرنے کے لیے پانی کا باریک چھڑکاؤ کرتی ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں 15 گاڑیاں آزمائشی طور پر مختلف علاقوں میں استعمال کی جا رہی ہیں۔ ایک واٹر کینن گاڑی...
لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے جبکہ شہر کے بعض علاقوں میں اے کیو آئی کی سطح 985 تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ بین الاقوامی ماحولیاتی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق جمعرات کے روز شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 598 ریکارڈ کیا گیا، جب کہ دہلی 475 کی سطح کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ پنجاب ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور، گجرانوالہ، شیخوپورہ اور قصور کے کئی علاقوں میں اے کیو آئی 500 تک جا پہنچا۔ فیصل آباد، سرگودھا اور ڈی جی خان میں آلودگی کی سطح بالترتیب 413، 392 اور 374 ریکارڈ ہوئی، جب کہ ملتان میں 275 اور بہاولپور میں 198 رہی۔ راولپنڈی اور سیالکوٹ میں فضا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
یہ 23 مارچ 1931 کا دن ہے۔ آج لاہور میں تین نوجوانوں کو پھانسی دی جانی ہے۔ بگھت سنگھ اور اس کے دو ساتھیوں سکھ دیو تھاپڑ اور شیو رام ہری راج گرو پر الزام ہے کہ انھوں نے 1928 میں برطانوی پولیس افسر جان سانڈرر کو لاہور میں گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ اس کے علاوہ 8 اپریل 1929 کو اسمبلی میں بم پھینکنے کا بھی الزام ہے۔ بھگت سنگھ اور اس کے ساتھی سام راج زندہ باد کا نعرہ لگایا کرتے تھے۔ ان تینوں آزادی کے جنگجوؤں کو معمول سے ہٹ کر شام سات بجے پھانسی دینے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ عوامی ردعمل سے بچا جا سکے مگر مسئلہ یہ ہے کہ کوئی بھی مجسٹریٹ...
سٹی 42: ایئربلیو کی دبئی سے لاہور کی پرواز کے طیارے میں تکنیکی خرابی ہوگئی ۔پرواز نمبر پی اے 411 کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ اتارلیا گیا۔تکنیکی خرابی کے باعث پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ 8 بجکر40منٹ پرہوئی۔پرواز کے 182مسافروں کوایئرپورٹ لاؤنج منتقل کردیا گیا،طیارے کا معائنہ جاری ہے ۔ پروازکو شیڈول کے مطابق سوا نوبجے شب لاہورایئر پورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔تکنیکی خرابی کے باعث پروازکے مسافروں کو متبادل پروازسے لاہورروانہ کیا جائیگا۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں شوہر کو دوسری شادی سے روکنے پر خاتون کو مبینہ طور پر اس کے شوہر سے نکاح کی خواہش مند خاتون اور اس کے مرد ساتھیوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعے کی اطلاع پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاتون کے گھر کا دورہ کیا اور واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ تمام نامزد ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاتون اور اس کی والدہ سے ملاقات کر کے انہیں مکمل قانونی، طبی اور نفسیاتی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی خاتون کے گھر...
سٹی42: پنجاب حکومت نے لاہور رنگ روڈ پر ٹریفک کی نگرانی اور مؤثر انتظام کے لیے جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبے کی منظوری صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے دی ، اُنہوں نے اس حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف، چیئرمین پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی فیصل فرید اور دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر اجلاس میں منصوبے کے فنی اور انتظامی پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جس میں بتایا گیا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر رنگ روڈ اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں قائم...
لاہور: پنجاب میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویش ناک ہے، آج بدھ کے روز لاہور ایک بار پھر دنیا کے سب سے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ عالمی ماحولیاتی ادارے آئی کیو ائیر کے مطابق بدھ کی صبح لاہور کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈکس (اے کیو آئی) 403 ریکارڈ کیا گیا، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک سطح ہے۔ اس کے مقابلے میں بھارتی دارالحکومت دہلی کا اے کیو آئی 235 رہا۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کے اعداد و شمار کے مطابق آج صبح 6 بجے لاہور کے کئی علاقوں میں فضائی معیار خطرناک حد تک خراب تھا۔ کاہنہ نو، جی ٹی روڈ اور ایجرٹن روڈ پر اے کیو آئی 500 تک...
لاہور:پنجاب انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) نے 15 نومبر 2025ءکے بعد صوبے میں گرین ا سٹیکر کے بغیر گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ماحولیات ڈاکٹر شیخ کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہر گاڑی کے لیے ایگزاسٹ ٹیسٹنگ (ETS) لازمی قرار دے دی گئی اور صوبے بھر میں ماحولیاتی معیار کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرینس کریک ڈاائون شروع کر دیا گیا ہے۔ 15 نومبر کے بعد لاہور کی سڑکوں پر بغیر ای ٹی ایس سرٹیفکیٹ یا گرین اسٹیکر والی کسی گاڑی کو دیکھتے ہی ضبط کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کے دھوئیں اور شور کی جانچ اب اختیاری نہیں...
یورپی یونین اور گلوبل واٹر آپریٹر الائنس نے واسا لاہور کو بین الاقوامی سطح پر بطور ٹرینر منتخب کر لیا واسا لاہور نے ایک اور بین الاقوامی سنگِ میل عبور کر لیا ہے جس میں یورپی یونین اور گلوبل واٹر آپریٹر الائنس نے واسا لاہور کو بین الاقوامی سطح پر بطور ٹرینر منتخب کیا ہے۔ جرمنی کے شہر بون میں گلوبل واٹر آپریٹر پارٹنرشپ کے زیر اہتمام کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں کانفرنس میں ڈائریکٹر مدثر جاوید نے واسا لاہور کا کامیاب ماڈل پیش کیا، جسے بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔ واسا لاہور کو باقاعدہ طور پر بطور مینٹور یوٹیلیٹی گلوبل واٹر آپریٹرز پارٹنرشپ پروگرام ، یو این ہیبیٹیٹ اور یورپی یونین کے فنڈڈ پروگرام میں رجسٹرڈ کیا...
لاہور کے مختلف علاقوں میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ مقابلوں میں 6 ملزمان مارے گئے۔جیو نیوز کے مطابق مبینہ پولیس مقابلے لاہور کے علاقوں نشتر ٹاؤن، گرین ٹاؤن، رنگ روڈ اور ہربنس پورہ میں ہوئے جس دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے 6 ملزمان ہلاک ہوئے۔پولیس کے مطابق نشتر میں ناکے پر ملزمان نے فائرنگ کی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور 2 ملزم ہلاک ہوئے جبکہ گرین ٹاؤن زیرِ حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ رنگ روڈ پر مقابلے میں 2 ملزم ہلاک ہوئے اور 2 فرار ہوگئے جبکہ ریلوے پھاٹک ہربنس پورہ کے قریب مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔
ادارہ تحفظ ماحول پنجاب نے صوبے میں 15 نومبر کے بعد بغیر گرین اسٹیکر گاڑیاں فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے مطابق لاہور میں تمام گاڑیوں کے لیے ایگزاسٹ ٹیسٹنگ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ای پی اے پنجاب نے لاہور میں آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن کا آغاز کر دیا، 15 نومبر 2025 کے بعد بغیر ای ٹی ایس سرٹیفکیٹ یا گرین اسٹیکر گاڑیاں سڑک پر نظر آئیں تو قبضے میں لے لی جائیں گی۔ صرف وہی گاڑیاں سڑک پر چل سکیں گی جو پنجاب ماحولیاتی معیار پر پوری اتریں۔ ڈی جی ماحولیات کا کہنا تھا کہ ای پی اے نے...
لاہور: سی سی ڈی پولیس کے چار مبینہ مقابلوں میں چھ ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقابلے نشتر کالونی، گرین ٹاؤن، ہربنس پورہ اور رنگ روڈ کے قریب ہوئے جس میں 6 ملزمان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ سی سی ڈی پولیس کے مطابق سی سی ڈی کی ٹیم زیرِ حراست ملزم علی اسد کو نشاندہی کے لیے گرین ٹاؤن کے علاقے میں لے گئی۔ اس دوران ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں علی اسد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا جو دوران اسپتال منتقلی جانبر نہ ہو سکا۔ سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کی ٹیم نے...
مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں، بھارتی پنجاب اور ہریانہ سے آلودہ ہوا کا لاہور اور وسطی پنجاب کی فضا میں مسلسل داخلے کیوجہ سے مجموعی اے کیو آئی کی سطح میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ اسموگ نگرانی و پیشگی نظأم کے مطابق لاہور میں آج فضائی معیار غیر صحت بخش زمرے میں رہنے کا امکان ہے۔ اوسط اے کیو آئی سطح 240 سے 275 کے درمیان متوقع ہے۔ صبح کے وقت درجہ حرارت کم، ہوائیں ہلکی (4 تا 9 کلومیٹر فی گھنٹہ) اور بارش نہ ہونے کے باعث فضائی آلودگی کے پھیلاؤ کے امکانات نہایت محدود رہیں گے۔ کم ہوا کی رفتار اور کم درجہ حرارت کی وجہ سے آلودہ ذرات زمین کے قریب جمع رہیں گے، جس سے دھند اور حدِ نگاہ میں...
لاہور (نیوزڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح کے وقت فضائی آلودگی کی شدت برقرار ہے۔ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج بھی پہلے نمبر پر ہے۔ صبح کے اوقات میں لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 410 ریکارڈ کیا گیا، اس وقت اوسط شرح 329 ہے۔ لاہور کے علاقے ساندہ روڈ کا ائیر کوالٹی انڈیکس 767 ، ٹاؤن شپ کے علاقے کا 758 ، ماڈل ٹاؤن کا 574 ، علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقے کا 511 اور گلبرگ تھری کے علاقے کا ائیر کوالٹی انڈیکس 390 ریکارڈ کیا گیا۔ فیصل آباد میں پارٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 622، ملتان میں 485 اور بہاولپور میں پارٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 255 ریکارڈ کی گئی۔ طبی ماہرین...
سٹی42: لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ایک 19 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی ہے جو رحمان پورہ مسلم ٹاؤن کا رہائشی تھا۔واقعہ گارڈن ٹاؤن انڈر پاس کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آ کر فیضان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ پولیس نے نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔ تیز رفتار ڈمپر کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-05-9 لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی لاہورضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کے نظام ہی سے عوامی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ موجودہ فرسودہ اور بدبودار نظام کے ہوتے ہوئے عوام کے دکھوں کا مداوا ممکن نہیں ہوسکتا۔ جماعت اسلامی ملک میں عدل، انصاف اور میرٹ کی بالادستی کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کی جدوجہدِ آزادی میں جماعت اسلامی ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور رہے گی۔ ان خطوں کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ جماعت اسلامی عدالتوں میں میرٹ پر فیصلوں اور ہر خاص و عام کے لیے یکساں قانون کے قیام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-08-15 اسلام آ باد (مانیٹر نگ ڈ یسک )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے لاہور سے 5 اور اسلام آباد سے ایک افسر لاپتا ہونے کے بعد ہیڈآفس سمیت این سی سی آئی اے کے تمام دفاتر کی صورتحال خراب ہوچکی ہے، بعض افسران کے خود سے غائب ہونے اور بیرون ملک جانے کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق این سی سی آئی فیصل آباد، لاہور، ملتان ، راولپنڈی اور ہیڈآفس کے 12 سے 15 افسران دفاتر نہیں آ رہے، بعض افسران کے بارے میں معلوم ہو رہا ہے کہ وہ بیرون ملک جا چکے ہیں اور بعض جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔این سی سی آئی کے ہیڈآفس...
سعید احمد: ریلوے ہیڈکوارٹر نے 25 سال بعد قلیوں کو ٹھیکیداری نظام سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔ اب لاہور اسٹیشن کے قلی براہِ راست انتظامیہ کے ماتحت کام کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قلیوں کو اپنی کمائی سے کسی ٹھیکیدار کو کمیشن نہیں دینا پڑے گا اور وہ اسٹیشن منیجر کی نگرانی میں کام انجام دیں گے, لاہور ریلوے ڈویژن نے اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ قواعد کے تحت قلی حضرات مسافروں سے فی پھیرا 70 روپے وصول کریں گے، جبکہ ایک پھیرا میں زیادہ سے زیادہ 40 کلوگرام تک سامان اٹھانے کے پابند ہوں گے۔ یہ اقدام قلیوں کے معاشی استحکام اور ریلوے سسٹم میں شفافیت...
سٹی42: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر کی ہمشیرہ انتقال کر گئی ہیں۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ بعد از نمازِ ظہر جامع مسجد نمبر 8، گولف روڈ، جی او آر ون (G.O.R-I)، لاہور میں ادا کی جائے گی۔اُن کے اہل خانہ، دوستوں اور قانونی برادری کی طرف سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ جسٹس مزمل اختر شبیر لاہور ہائیکورٹ کے معزز جج ہیں، انہوں نے خواتین کے حقوق، جائیداد کے تنازعات، بچوں کی حوالگی اور دیگر اہم قانونی مسائل پر کئی اہم فیصلے دیے ہیں۔ ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں
لاہور: وفاقی وزیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان امور امیر مقام یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے پریس کانفرنس کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شمس العلما مولوی سید ممتاز علی کے ادارے دارالاشاعت لاہور کارسالہ’تہذیبِ نسواں لاہور‘ ہندوستان کا سب سے پہلا زنانہ ہفتہ وار اخبارتھا لکھنو سے ’پردۂ عصمت‘ کے نام سے تاریخی ناول نگار مولانا عبد الحلیم شرر نے ایک رسالہ نکالا جس میں انھوں نے تعلیم نسواں کی حمایت اور غیرشرعی پردے کی سخت مخالفت کی۔دہلی سے 1908 میں مصور غم علامہ راشد الخیری نے ’ماہنامہ عصمت‘ کا اجرا کیا۔’معلم نسواں‘ نامی رسالہ حیدر آباد سےمولوی محب حسین کی ادارت میں شائع ہوتا تھا۔وہ حقوق نسواں کے علم بردارتھے ۔ ویب ڈیسک گلزار
لاہور میں فضائی آلودگی برقرار، شہر میں اسموگ کے باعث اسکولوں کے اوقات کار تبدیل WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)صوبائی دارالحکومت اسموگ میں بدستور سرفہرست ہے جس کے باعث شہر کے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے ہیں۔اسکولز کے اوقات کی تبدیلی کا پیغام وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا کے ذریعے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکولز صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے اور ڈیڑھ بجے اسکولز میں چھٹی ہوگی۔اس کے علاوہ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے اسموگ کے پیش نظر صوبے بھر میں سرکاری اسکولوں کے اوقات تبدیل کر دیے ہیں۔پنجاب کی سینئر وزیر برائے ماحولیات مریم اورنگزیب نے کہا ہے...
اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈراما سیریل ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں دکھائے جانے والے استاد اور طالبہ کے درمیان رومانوی تعلق کی وجہ سے لاہور کے کئی تعلیمی اداروں نے اپنے کیمپس میں ڈراموں کی شوٹنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ اپنی کہانی اور کرداروں کی وجہ سے کافی پسند کیا جا رہا ہے، تاہم اسے شدید تنقید کا بھی سامنا ہے۔ ڈرامے میں ہمایوں سعید نے یونیورسٹی کے استاد جب کہ سجل علی نے یونیورسٹی کی طالبہ کا کردار ادا کیا ہے اور دونوں کو رومانوی تعلق میں دکھایا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ڈرامے کی ایک قسط میں سجل علی اپنی یونیورسٹی کی کلاس فیلو لڑکیوں اور لڑکوں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: سٹی ٹریفک پولیس لاہور کا اسموگ کے پیش نظردھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ٹریفک پولیس کے مطابق بغیرفٹنس سرٹیفیکیٹ کمرشل گاڑیوں کا لاہور میں داخلہ ممنوع ہے ۔جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں اور مختلف مقامات پراسپیشل ٹیمیں تعینات کردی گئیں۔رواں ماہ 13 ہزار سے زائد دھواں چھوڑنے اور اسموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں،مختلف مقامات پراسپیشل ٹیمیں تعینات ہیں ۔سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ بغیرفٹنس سرٹیفیکیٹ کوئی بھی گاڑی شہر میں داخل نہیں ہو سکتی ۔ رواں ماہ اٹھارہ ہزار پانچ سو کے قریب بغیر فٹنس سرٹیفیکیٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ ویب...
لاہور: پولیس نے خاتون کے قتل کے الزام میں مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔ 35 سالہ رخسانہ کی بوری بند لاش راوی ٹول پلازہ لاہور کے قریب جھاڑیوں سے ملی تھی جس پر تشدد کے نشانات واضح تھے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ اپنی مدعیت میں دفعہ 302 کے تحت درج کیا تھا۔ پولیس نے قتل کے الزام میں مقتولہ کے شوہر شکیل کو ہارون آباد کے علاقے سے گرفتار کرلیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزم کی گھر سے بوری میں لاش لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے مقتولہ کے گھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت کی اور...
لاہور: گلبرگ پولیس نے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 6 رکنی ڈکیت گروپ کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ گلبرگ پولیس نے سینٹ میری کالونی پانی والی ٹنکی سے ملزمان کو گرفتار کیا جہاں وہ ایک گھر میں واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ملزمان سے 6 پستول، چوری شدہ ٹویوٹا کرولا کار، نقدی و دیگر سامان برآمد کیا گیا، ملزمان چوری شدہ مال کو خیبر پختونخوا لیجا کر سستے داموں فروخت کرتے تھے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزمان جان محمد، جہانزیب، وحید اللہ، ببلو کا تعلق پشاور جبکہ ملزم شمسین کا تعلق ایبٹ آباد اور ملزم جمشید کا تعلق مانسہرہ سے ہے، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
پنجاب کے کئی شہروں میں فضائی آلودگی بڑھ گئی، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔ لاہور، فیصل آباد سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے۔ صبح کے اوقات میں ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر رہا ہے۔ لاہور سول سیکریٹریٹ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 678، شاہدرہ میں 657 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 627 رہا۔ فیصل آباد میں اے کیو آئی 471 ریکارڈ کیا گیا۔ گوجرانوالا میں 262، سیالکوٹ میں 219 اور ملتان میں 203 رہا۔ اسموگ بڑھنے سے سانس اور دیگر امراض میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بچے، بوڑھے اور پہلے سے بیمار افراد زیادہ...
لاہور کے بعد پتوکی میں نورجہاں کا گانا ’پائل دی پاواں چھنکار‘ بلند آواز میں چلانے پر پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ایمپلیفائر اور اسپیکر قبضے میں لیا اور پنجاب ساؤنڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔گذشتہ ماہ لاہور میں تیز آواز میں نورجہاں کا یہی گانا سننے پر پولیس نے ایک شخص پر مقدمہ درج کیا تھا۔اس معاملے پر عدالت نے قرار دیا تھا کہ گانا بلند آواز میں سننے پر یہ قانون لاگو نہیں ہوتا۔
پاکستان ریلوے نے لاہور میں 24 سے 27 اکتوبر تک شیڈول تمام نیلامیاں ملتوی کر دیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے شفافیت سے متعلق سامنے آنے والی رپورٹس پر نوٹس لینے کے بعد نیلامیوں کو ملتوی کرنے کا حکم دیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر ریلوے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 20 سے 23 اکتوبر تک ہونے والی گوداموں اور دیگر جائیدادوں کی تمام نیلامیاں اور 27 اکتوبر تک طے شدہ دیگر نیلامیاں اس بنیاد پر منسوخ کی ہیں کہ فی مربع فٹ پیشکش توقع سے کم تھی،اب ہم نیا بنچ مارک 300 روپے فی مربع فٹ مقرر کریں گے اور کوشش کریں گے کہ 350 روپے فی مربع فٹ تک...
لاہور اور بہاولپور سے خاتون اور کم سن بچیوں کے مبینہ اغوا کا معاملہ، عدالت نے اعلیٰ حکام کو طلب کرلیا
لاہور اور بہاولپور سے خاتون اور کم سن بچیوں کے مبینہ اغوا کا معاملہ، عدالت نے اعلیٰ حکام کو طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاہور اور بہاولپور سے خاتون اور کم سن بچیوں کے مبینہ اغوا کے معاملے پر متاثرہ خاندان کے خلاف درج مقدمات کے اخراج کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی ایس پی سی آئی اے کو منگل کے روز ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو جے آئی ٹی تشکیل دے کر بچیوں کے اغوا کے...
کراچی: دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک مرتبہ پھر پہلے نمبر پر آگیا جبکہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی چوتھے نمبر پر ہے۔ فضائی آلودگی کے عالمی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق جمعہ کے روز لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے، بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی دوسرے، کلکتہ تیسرے اور کراچی چوتھے نمبر پر رہا۔ صبح تقریباً ساڑھے 9 بجے لاہور میں ایئر کوالٹی 312، نئی دہلی میں 206، کلکتہ میں 174 اور کراچی میں 173 ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب ایئر کوالٹی انڈکس کے مطابق چک جھمرہ کا فضائی معیار سب سے خراب رہا جہاں ایئر کوالٹی 664 ریکارڈ کی گئی۔ فیصل آباد میں ایئر کوالٹی 579، رائیونڈ...
لاہور پولیس نے حالیہ پرتشدد مظاہروں میں ملوث مذہبی جماعت کے954 مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں سے متعدد کی گرفتاری جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ٹریسنگ کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔ پولیس کے مطابق، شہر بھر میں سرچ آپریشنز جاری ہیں اور مفرور افراد کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین ہزار کے قریب افراد کو ٹارگٹ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے جو مظاہروں کے دوران پولیس اور سرکاری املاک پر حملوں میں ملوث پائے گئے۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ رضوی برادران کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انتہاپسند جتھوں کےپوسٹرز...
لاہور:(نیوزرپورٹر)دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک بار پھر سرفہرست شہروں میں شامل ہوگیا ہے۔فضائی آلودگی کے عالمی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق جمعرات کے روز لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر رہا، جب کہ بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی پہلے نمبر پر تھا۔ نئی دہلی میں فضائی آلودگی کی سطح 239، لاہور میں 237 اور کراچی میں 179 ریکارڈ کی گئی۔ایئر کوالٹی انڈکس پنجاب کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ڈیرہ غازی خان صوبے کا سب سے آلودہ شہر قرار پایا ہے، جہاں اے کیو آئی کی شرح 461 تک پہنچ گئی۔ گجرانوالہ میں یہ شرح 421، فیصل آباد میں 287، لاہور میں 271 اور شیخوپورہ میں 260 ریکارڈ کی...
سعید احمد: لاہور سے دبئی ایئربلیو پرواز کے انجن میں آگ لگنے کا واقعہ، حادثے کی فائنل انویسٹی گیشن رپورٹ جاری، ایئربلیوکی پرواز 2 اگست 2022 میں لاہور سے دبئی کیلئےروانہ ہوئی تھی۔ پرواز میں 231 مسافر اور 8 کریو ممبر شامل تھے، ٹیک آف کے دوران ایئر ٹریفک کنٹرول آفیسر نے طیارے کے انجن میں آگ کے شعلے دیکھے۔ اے ٹی سی کی جانب سے طیارے کے کپتان سے رابطہ کیا گیا، کپتان نے طیارے کے تمام فنکشن کو معلوم کے مطابق کام کرتا پایا۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار رپورٹ میں بتایا گیا کہ پائلٹ نے احتیاطی تدابیر کے تحت طیارے کو دوبارہ لینڈنگ کی اجازت مانگی، واقعہ سے قبل طیارے کی...
ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھنے سے لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈکس 253 تک پہنچ گیا جبکہ صبح 7 بجے کے وقت برکی روڈ کے علاقے میں اے کیو آئی 485 ریکارڈ کیا گیا۔ بھارت کا شہر نئی دہلی میں ایئر کوالٹی انڈکس 235 ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث دوسرے نمبر پر آگیا۔ عراق کا دارالحکومت بغداد میں ایئر کوالٹی انڈکس 196، کلکتہ میں 157 اور بنگلا دیش کے دارالحکوت ڈھاکا میں 144 ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان کے شہر گجرانوالہ میں صبح کے وقت ایئر کوالٹی انڈکس 416 ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق آلودگی سے بچنے کے لیے ماسک کا استعمال کریں تاکہ مختلف...
لاہور( نیوزڈیسک) لاہور کی فضا آج بھی آلودہ اور مضر صحت ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں فضائی آلودگی میں خوفناک اضافے سے ہسپتالوں میں بھی رش بڑھ گیا ہے، شہری سانس اور معدے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، بچوں میں نزلہ زکام کھانسی کی شکایت بڑھ گئی ہے۔ لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس 253 ریکارڈ کیا گیا جبکہ صبح 7 بجے سے پہلے لاہور کے برکی روڈ کے علاقے میں اے کیو آئی 485 ریکارڈکیا گیا۔ لاہور کے ساتھ ساتھ پنجاب کے دیگر شہروں کی فضا بھی انتہائی مضر صحت ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا دوسرا جبکہ...
ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھنے سے لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔لاہور میں ایئر کوالٹی انڈکس 253 تک پہنچ گیا جبکہ صبح 7 بجے کے وقت برکی روڈ کے علاقے میں اے کیو آئی 485 ریکارڈ کیا گیا۔بھارت کا شہر نئی دہلی میں ایئر کوالٹی انڈکس 235 ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث دوسرے نمبر پر آگیا۔عراق کا دارالحکومت بغداد میں ایئر کوالٹی انڈکس 196، کلکتہ میں 157 اور بنگلا دیش کے دارالحکوت ڈھاکا میں 144 ریکارڈ کیا گیا۔ایئر کوالٹی انڈکس پنجاب کے مطابق ڈی جی خان میں اے کیو آئی 461، گجرانوالہ میں 421، فیصل آباد میں 287، لاہور میں 271 اور شیخوپورہ میں اے کیو آئی کی شرح 260...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
فضائی آلودگی کے بڑھتے خطرات کے باعث لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی تشویشناک سطح نے شہریوں کی صحت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ بین الاقوامی فضائی معیار کی تازہ رپورٹ کے مطابق، بھارتی شہر کولکتہ 191 AQI کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جبکہ لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 166 ریکارڈ کیا گیا، جو اسے دنیا کا تیسرا آلودہ ترین شہر بناتا ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی سطح میں فرق دیکھا گیا، تاہم علامہ اقبال ٹاؤن 210 AQI کے ساتھ شہر کا سب سے آلودہ علاقہ قرار پایا ہے۔ دیگر پاکستانی شہروں کا حال: ملتان: 174 AQI،بہاولپور:...
حکومتِ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ برطانیہ کا معروف تعلیمی ادارہ امپیریل کالج لندن، لاہور کے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں نہ صرف اپنا کیمپس قائم کرے گا بلکہ اس کے ساتھ 300 بستروں پر مشتمل ایک جدید اسپتال بھی بنایا جائے گا۔ یہ دعویٰ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے 18 اکتوبر کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر کیا، جسے بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی پارٹی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ری پوسٹ کیا۔ سوشل میڈیا پر یہ بیان ہزاروں مرتبہ دیکھا گیا، سینکڑوں بار شیئر کیا گیا اور وسیع سطح پر زیرِ بحث رہا۔ تاہم اب اس دعوے کی حقیقت سامنے...
لاہور ہائیکورٹ نے کاہنہ سے لاپتا ہونے والی فوزیہ بی بی کی بازیابی کے لیےآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو10 روز کی مہلت دے دی ہے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزارحمیداں بی بی نے عدالت سے بیٹی کی بازیابی کی اپیل کی۔ عدالت کے حکم پر آئی جی پنجاب خود پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے پوچھا، یہ کون سے جن تھے جو بچی کو لے گئے؟ جس پر آئی جی نے جواب دیا، یہ جن انسان نما تھے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے عدالت کو بتایا کہ: فوزیہ بی بی کا نادرا میں کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔ وہ 2019 میں مبینہ طور پر لاپتا ہوئی...
—فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مذہبی جماعت کے کارکنوں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی قانون کے تحت درج مقدمات کی سماعت کی۔اے ٹی سی لاہور کے جج عرفان حیدر نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے ایک ملزم سہیل کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا جس کے حوالے سے تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم سہیل راہ گیر ہے، پولیس کو مطلوب نہیں۔ مذہبی جماعت کے 14 کارکن جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقلانسداد دہشت گردی کی عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان طلب کرلیا۔ دورانِ سماعت پولیس نے ملزمان کو 12 دن کے جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا اور ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔تھانہ نواں کوٹ...
لاہور: چوہنگ کے علاقے میں 14 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے افسوسناک واقعے میں ملوث کریانہ اسٹور کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے متاثرہ بچی کے گھر کا دورہ کیا۔ گھر والوں نے دباؤ میں آکر ابتدا میں واقعے کو زیادتی کی کوشش قرار دیا لیکن حنا پرویز بٹ کی متاثرہ بچی سے ذاتی ملاقات کے دوران حقیقت سامنے آگئی۔ متاثرہ بچی نے بتایا کہ اس کے ساتھ دکاندار نے زیادتی کی۔ حنا پرویز بٹ نے پولیس کو ایف آئی آر میں دفعہ 376 شامل کرنے جبکہ ایس پی چوہنگ اور انویسٹی گیشن افسر کو مکمل تفتیش اور ڈی این اے ٹیسٹ...
لاہور: روشنیوں اور رنگوں کا تہوار دیوالی لاہور کے تاریخی کرشنا مندر میں اپنی پوری چمک دمک کے ساتھ منایا گیا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ اور وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام ہونے والی اس تقریب میں ہندو برادری کے ساتھ مسلم، سکھ اور مسیحی برادری نے بھی شرکت کی اور دیوالی کی خوشیوں میں شریک ہو کر ہندو برادری کو مبارک باد پیش کی۔ دیوالی کے موقع پر کرشنا مندر کو برقی قمقموں، رنگین لڑیوں اور تازہ پھولوں سے دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔ مندر میں روشنی، خوشبو اور عقیدت کا حسین امتزاج موجود تھا، جو امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کا پیغام دے رہا تھا، دیوالی کے موقع پر شری...
لاہور کے علاقے مزنگ میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ 21 سالہ نعمان اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک قاتل ڈور اس کے گلے میں پھر گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی پتنگ سازوں، ڈسٹری بیوٹرز اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نعمان کے سوگوار خاندان سے تعزیت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ...
لاہور ( نیوزڈیسک) پنجاب حکومت کے اقدامات اور ہوا کی کم رفتار کے نتیجے میں آج لاہور میں ہوا کا معیار نسبتاً بہتر رہنے کا امکان ہے۔ مشرق سے مغرب کی طرف چلنے والی ہواؤں سے لاہور میں اے کیو آئی کی اوسط سطح 220 سے 240 کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ بھارت میں گزشتہ روز دیوالی پر آتش بازی اور پرالی جلانے سے پیدا ہونے والی سموگ ہواؤں کے ذریعے لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں آلودگی کا سبب بنی تھی۔ پنجاب حکومت کے اینٹی سموگ آپریشن سے صورتحال کو کنٹرول کیا گیا جس کے اثرات آج لاہور میں بہتر ایئر کوالٹی کی صورت میں ظاہر ہوں گے، ہوا کی رفتار 3 سے 8 کلومیٹر...
لاہور: پنجاب حکومت کے اقدامات اور ہوا کی کم رفتار کے نتیجے میں آج لاہور میں ہوا کا معیار نسبتاً بہتر رہنے کا امکان ہے۔ مشرق سے مغرب کی طرف چلنے والی ہواؤں سے لاہور میں اے کیو آئی کی اوسط سطح 220 سے 240 کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ بھارت میں گزشتہ روز دیوالی پر آتش بازی اور پرالی جلانے سے پیدا ہونے والی اسموگ ہواؤں کے ذریعے لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں آلودگی کا سبب بنی تھی۔ پنجاب حکومت کے اینٹی اسموگ آپریشن سے صورتحال کو کنٹرول کیا گیا جس کے اثرات آج لاہور میں بہتر ایئر کوالٹی کی صورت میں ظاہر ہوں گے، ہوا کی رفتار 3 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ...
لاہور (نیٹ نیوز) اسلام آباد‘ پشاور‘ راولپنڈی‘ چترال‘ دیر بالا‘ مالاکنڈ اور دیگر شہروں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی گہرائی 234 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ بلوچستان کے علاقے بارکھان میں زلزلے سے 250 مکانات متاثر ہوئے ہیں۔ کئی مکان مکمل تباہ ہو گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رکھنی کے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ نقصانات کا سروے کیا جا رہا ہے، پیر کو بارکھان میں 5 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔
یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں چین کے قیامِ جمہوریہ کی 76ویں سالگرہ کی پروقار تقریب، 21 طلبہ میں اسکالرشپس تقسیم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2025ء) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں عوامی جمہوریہ چین کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی قونصل جنرل چین مسٹر ژاؤ شی رین تھے۔ تقریب کا مقصد چائنیز قونصلیٹ اسکالرشپ 2025ء کی تقسیم تھا، جس میں لاہور میں مقیم چینی برادری کے 40 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز ڈین پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ کے استقبالیہ کلمات سے ہوا جنہوں نے قونصل جنرل کا پُرتپاک خیر مقدم کیا اور مستحق طلبہ کو اسکالرشپس دینے پر شکریہ ادا کیا۔(جاری ہے) اس موقع پر چینی ثقافت، سائنسی ترقی اور باہمی تعاون پر مبنی مختصر دستاویزی فلمیں بھی پیش کی گئیں۔ قونصل جنرل...
لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آگیا ہے، صوبائی دارالحکومت کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 266 تک پہنچ گیا، جس کے پیش نظر پنجاب حکومت نے ایمرجنسی ایکشن پلان فعال کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ عسکری 10 میں ایئر کوالٹی انڈیکس 414، سید مراتب علی روڈ پر 424 اور ڈی ایچ اے میں 328 تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ ماحولیات کے مطابق بھارت میں دیوالی کے موقع پر پیدا ہونے والی آلودہ ہوائیں پنجاب کے شہروں میں داخل ہو رہی ہیں، جس کے نتیجے میں لاہور سمیت کئی علاقوں میں سموگ کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ایمرجنسی...
بھارت میں دیوالی کی آتش بازی اور پرالی جلانے کے باعث لاہور اور قصور میں سموگ کی شدت بڑھ گئی ہے۔ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق بھارت کے 5 شہروں سے پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آلودہ ہوائیں لاہور کے فضائی معیار کو متاثر کر رہی ہیں۔ امرتسر، فیروزپور، پٹیالہ، گرداسپور، سنگرور، بھٹنڈہ، موگہ، برنالہ، مانسہ اور فریدکوٹ سے آنے والی ہوائیں پاکستانی شہروں میں آلودگی لا رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اینٹی اسموگ آپریشن کے باوجود لاہور آلودہ ترین شہر، ’یہ پنجاب حکومت کر کیا رہی ہے؟‘ پنجاب پولیوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق بھارتی پنجاب میں ستمبر اور اکتوبر کے دوران تقریباً 30 لاکھ ہیکٹر رقبے...
لاہور: بھارت میں دیوالی کے تہوار کے باعث خطے کی فضا میں آلودگی بڑھ گئی ہے جس کے اثرات سرحد پار پاکستان کے مشرقی شہروں تک پہنچ رہے ہیں۔ ایئر کوالٹی مانیٹرنگ نیٹ ورک کے مطابق لاہور میں آج صبح فضائی معیار کی شرح (اے کیو آئی) 287 ریکارڈ کی گئی، جبکہ قصور میں 331، شیخوپورہ میں 311، فیصل آباد میں 277، گجرانوالہ میں 178 اور ملتان میں 204 ریکارڈ ہوئی۔ پنجاب میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے قصور پہلے، شیخوپورہ دوسرے اور لاہور تیسرے نمبر پر ہے۔ عالمی ماحولیاتی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور اس وقت دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے اور بھارتی دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر پر ہے، جہاں...
لاہور: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی پہلی بین الاقوامی پنسکون 2025ء کا نفرنس کے سائنٹفک اجلاس کے شرکا سے خطاب کر رہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) رواں سال شہر لاہور میں سٹریٹ کرائم نہ رک سکا، مختلف جگہوں پر وارداتوں کے 3030 مقدمات درج کئے گئے۔(جاری ہے) پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے دوران مختلف تھانوں میں سٹریٹ کرائم کے 3030مقدمات درج کئے گئے، کینٹ ڈویژن سٹریٹ کرائم کے 710مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن سٹریٹ کرائم کی 682وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، ماڈل ٹان ڈویژن سٹریٹ کرائم کے 640مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔سٹی ڈویژن میں 382، اقبال ٹائون ڈویژن میں سٹریٹ کرائم کے 358مقدمات کا اندراج کیا گیا، سول لائنز ڈویژن میں رواں سال کے دوران سٹریٹ کرائم کی 258 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔