لاہور کے علاقے کاہنہ سے 6 سال قبل لاپتا ہونے والی خاتون فوزیہ بی بی کے کیس میں ایک نیا موڑ اس وقت آیا جب لاہور ہائیکورٹ میں درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ خاتون کو جنات نے اغوا کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فوجداری قانون میں ترمیم، خاتون کو اغوا یا بے لباس کرنے والے کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم

عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران یہ دعویٰ نہ صرف حیران کن تھا بلکہ عدالتی کارروائی میں غیر معمولی رخ بھی اختیار کر گیا۔

’جنات کو فریق کیوں نہیں بنایا‘، چیف جسٹس عالیہ نیلم کے دلچسپ ریمارکس

لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کیس کی سماعت کے دوران سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کو طلب کر لیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر واقعی خاتون کو جنات لے گئے ہیں تو پھر انہیں بھی کیس میں فریق بنانا چاہیے تھا۔

عدالت نے مزید استفسار کیا کہ لاپتا خاتون کا بیٹا کہاں ہے؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ بچہ نانی کے پاس ہے۔

اس پر چیف جسٹس نے تبصرہ کیا کہ کیا جنات بچے کو نہیں لے کر گئے؟

مزید پڑھیے: خضدار سے اغوا ہونے والی لڑکی بازیاب، 16 مشتبہ افراد گرفتار

عدالت نے فوزیہ بی بی کی عدم بازیابی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ پولیس خاتون کو ہر صورت بازیاب کر کے عدالت میں پیش کرے۔

پولیس کی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم تشکیل

دوسری جانب لاہور پولیس نے لاپتا خاتون کی بازیابی کے لیے اعلیٰ سطح کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا کو ٹیم کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ دیگر ارکان میں ایس ایس پی عاصم کمبوہ، ایس پی ماڈل ٹاؤن محمد ایاز، ڈی ایس پیز حسنین حیدر، دانش رانجھا، عثمان حیدر، اور انسپکٹر زاہد سلیم شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: مظفرآباد: خواتین سمیت 8 افراد نے نوجوان کو اغوا کیوں کیا؟

ٹیم مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔ وہ اس بات کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ آیا یہ کسی خاندانی جھگڑے یا مبینہ روحانی معاملات کا شاخسانہ نہیں۔

یاد رہے کہ بچوں کی ماں فوزیہ بی بی 25 مئی 2019 کو لاپتا ہوئی تھیں۔ ان کے اہلخانہ کا دعویٰ ہے کہ انہیں جنات اغوا کر کے لے گئے۔

تھانہ کاہنہ میں مقدمہ نمبر 1572/2019 بجرم 365 (اغوا) درج ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب سے اغوا ہوکر سندھ میں فروخت ہونے والی شریفاں بی بی 44 سال بعد خاندان سے مل گئی

مقدمے میں خاتون کے شوہر اور ساس کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

عدالت کا حکم

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ لاپتا خاتون کو فوری طور پر بازیاب کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جنات پر خاتون کے اغوا کا مقدمہ جنات پر مقدمہ جنات خاتون کو لے گئے لاہور کاہنہ لاہور ہائیکورٹ میں جنات کے خلاف مقدمہ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جنات پر خاتون کے اغوا کا مقدمہ جنات پر مقدمہ جنات خاتون کو لے گئے لاہور کاہنہ لاہور ہائیکورٹ میں جنات کے خلاف مقدمہ لاہور ہائیکورٹ خاتون کو چیف جسٹس

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر
  • سہیل آفریدی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی