خواجہ آصف سے امریکی ناظم الامور‘ برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق امریکی سفارتخانہ کی قائم مقام ناظم الامور نٹالی بیکر نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور‘ دوطرفہ دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر دفاع نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان احترام ،استحکام اورمشترکہ مقاصد پر مبنی تعلقات ہیں۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا‘ افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی۔ علاوہ ازیںوزیر دفاع خواجہ آصف سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں کو باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، دفاعی اور سٹرٹیجک امور میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال کا موقع ملا ‘دوطرفہ تعلقات سمیت متعدد شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔ ملاقات میں پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازوں میں اضافے ،فضائی رابطے بڑھانے کیلئے اضافی ایئرلائنز شامل کرنے کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسحاق ڈار کو الجزائری ہم منصب کا فون، تعلقات، مختلف امور پر تعاون بڑھانے کا عزم
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو الجزائر کے ہم منصب احمد عاطف نے ٹیلی فون کیا۔ پاکستان اور الجزائر کے درمیان تعاون مثبت انداز میں آگے بڑھنے پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے، یو این سمیت کثیر الجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
 پی ایس ایل کی ٹیموں کا معاہدہ ختم، صرف اہل ٹیمیں نئے معاہدے میں شامل ہوں گی
پی ایس ایل کی ٹیموں کا معاہدہ ختم، صرف اہل ٹیمیں نئے معاہدے میں شامل ہوں گی