اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور  امارات کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور اعتماد پر مبنی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور  امارات کے شہریوں کو پاکستان کے تاریخی و ثقافتی مقامات کے دورے کی دعوت دی تاکہ ثقافتی ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ آذربائیجان کے آئین کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر  بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس میں یوسف رضا گیلانی نے متحدہ  وفاقی نیشنل کونسل کے سپیکر صقر غباش سے اہم ملاقات کی۔ اس دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور اعتماد پر مبنی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے لبنان کے سفیر عبد العزیز عیسی سے ملاقات

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے لبنان کے سفیر عبد العزیز عیسی سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی بدھ کے روز لبنان کے سفیر عبد العزیز عیسی سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں اطراف سے اسلام آباد اور بیروت کے درمیان شہری سطح پر تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک لبنان کو انتہائی قدر اور عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور بیروت کے درمیان سسٹر سٹی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔لبنان کے سفیر عبد العزیز عیسی نے سی ڈی اے کی طرف سے اسلام آباد کی خوبصورتی اور ترقی کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد غیر معمولی طور پر سرسبز و شاداب اور قدرتی طور پر ایک خوبصورت شہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی خوبصورتی، ہریالی اور صفائی ستھرائی غیر متوقع طور پر حیران کن ہے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد کو مزید خوبصورت اور سرسبز و شاداب شہر بنانے کی کوششیں کی جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارگلہ کی پہاڑیاں اسلام آباد کے قدرتی حسن کو مزید دوبالا کرتی ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ دارالخلافہ اسلام آباد 1960 میں ماسٹر پلان کے تحت قائم جدید گرِڈ لاک سٹی ہے۔

ملاقات میں لبنان کے سفارتخانے کو ڈپلومیٹک انکلیو منتقل کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا تمام سفارتی مشنز کو ڈپلومیٹک انکلیو میں منتقل کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ڈپلومیٹک انکلیو کی بیوٹفکیشن و اپگریڈیشن سے آگاہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ڈپلومیٹک انکلیو کی بیوٹفکیشن کے ساتھ ساتھ تفریحی و کھیلوں کی سہولیات میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مزید شعبوں میں تعاون اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعاد ہ بھی کیاگیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعالم دین کی ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کرنے والے افغان خارجی دہشت گرد کا اعترافی بیان سامنے آگیا عالم دین کی ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کرنے والے افغان خارجی دہشت گرد کا اعترافی بیان سامنے آگیا عمران خان سے اجازت ملنے کے بعد سہیل آفریدی آج خیبرپختونخوا کابینہ بنائیں گے متنازعہ ٹوئٹ کیس؛ ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چھٹہ کو گرفتار کرلیا گیا پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک عظیم فائٹر ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ترکیہ کایوم جمہوریہ، صدرمملکت اور وزیراعظم کی ترک حکومت اور عوام کو مبارکباد ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے این سی سی آئی اے افسران کےجسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین سینیٹ کی یو اے ای کی نیشنل کونسل کے ا سپیکر سے ملاقات
  • وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات
  • چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سےسابق وفاقی وزیر مہر ارشاد سیال کی ملاقات 
  • نیدرلینڈز کا پاکستان کے ساتھ تجارتی و سرمایہ کاری تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
  • ٹرمپ اور شی جن پنگ کی تاریخی ملاقات، چین امریکا تعلقات میں بہتری کی امید، کئی امور پر اتفاق
  • آئین ریاست اور عوام میںمعاہدہ، قومی خود مختاری اور انصاف کی ضمانت فراہم کرتا: چیئرمین سینٹ 
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے لبنان کے سفیر عبد العزیز عیسی سے ملاقات
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں سیکرٹری سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل اور ایرانی ہم منصب سے ملاقات
  • جنرل ساحر کی بنگلہ دیشی آرمی چیف سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور