data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔

پاک–ترکیہ فرینڈشپ ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تاریخی بنیادوں پر قائم ہیں اور دونوں اقوام کے درمیان برادرانہ رشتہ وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے آبا و اجداد نے آزادی کے حصول کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں، اور ہمیں قائداعظم محمد علی جناح کی جدوجہد اور قربانیوں کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے۔

عرفان نذیر اوغلو نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت دہشت گردی کے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، اور ترکیہ اس جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک معیشت، تجارت، سیاحت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر یقین رکھتے ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاک–ترکیہ دوستی ہفتہ بھر جاری رہے گا۔ کل پی این سی اے میں ترکیہ کی ثقافت سے متعلق فلموں اور دیگر سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا، جبکہ فرینڈشپ ویک کا اختتام کنونشن سینٹر میں ایک شاندار گرینڈ تقریب سے ہوگا۔

رانا مشہود نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی تاریخ کے ہر دور میں مثالی رہی ہے۔ ترکیہ نے پاکستان کے قیام کے وقت سے لے کر آج تک ہر نازک موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے، خواہ وہ اقوام متحدہ کا فورم ہو یا کسی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم — ترکیہ ہمیشہ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط

پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • پاکستانیوں کیلئے سری لنکا نے ویزا فیس ختم کر دی
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل