ترکیے کے ساتھ ہمارے تعلقات اسٹریٹجک شراکت داری کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں: شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیے کے ساتھ ہمارے تعلقات اسٹریٹجک شراکت داری کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔
ترکیے کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنے بھائی صدر رجب طیب اردوان اور عوام کو پرتپاک مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر اردوان کی قیادت میں ترکیے کی شاندار تبدیلی اور معاشی بحالی نے عالمی پذیرائی حاصل کی ہے، اپنے ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہےاور ترقی کے اس سفر میں ان کے ثابت قدم ساتھی ہیں۔
اِن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیے عقیدے، تاریخ اور بھائی چارے کے بندھن سے جڑے ہوئے ہیں۔
وزیرِاعظم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور ترکیے کے تعلقات جغرافیہ اور وقت سے بالاتر ہیں، مشترکا مفاد کے شعبوں میں پائیدار تعلقات کی صلاحیت بڑھانے کے لیے مل کر کوشش کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ترکیے کے
پڑھیں:
جنرل عامر رضا نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے نئے کمانڈر مقرر
وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت، چیف آف جنرل اسٹاف کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی تقرری پر مبارک باد دیتے ہوئے اس اہم قومی ذمہ داری کی انجام دہی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Islamabad, 24 July 2026.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif has announced the promotion of Lieutenant General Aamer Raza, HI(M), SBt, Chief of the General Staff of Pakistan Army, to the rank of “Four-Star General” and his appointment as “Commander National Strategic… pic.twitter.com/U1Qk2K5nsl
— Prime Minister's Office (@PakPMO) July 24, 2026
بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل عامر رضا اس سے قبل چیف آف جنرل اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور اب انہیں فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے نئی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ترقی تقرری جنرل عامر رضا شہباز شریف میڈیا ونگ نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ ہلال امتیاز وزیر اعظم