صدرآصف علی زرداری نے گورنر پنجاب کوملاقات کیلئے بلا لیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
حسن علی :صدر مملکت آصف علی زرداری نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو آج بھی ملاقات کیلئے بلا لیا ۔
صدر آصف علی زرداری لاہور میں قیام پذیرہیں اورانہوں نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو آج بھی ملاقات کیلئے بلا لیاہے۔
گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر شام کو بلاول ہاؤس بحریہ ٹاؤن میں صدر مملکت سے ملاقات کریں گے۔
چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضا گیلانی سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی صدر مملکت سےبلاول ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: گورنر پنجاب
پڑھیں:
پنجاب آپ کا گھر ہے، مریم نواز کا بلاول کے دورہ لاہور کا خیرمقدم
لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں پارٹی کارکنوں اور نوجوانوں سے ملاقاتیں کیں۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کی پنجاب آمد پر ان کا خیر مقدم کیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ وہ چیئرمین پیپلز پارٹی کو پنجاب آمد پر خوش آمدید کہتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب آپ کا گھر ہے، یہاں آپ کو ہمیشہ عزت و احترام ملے گا۔وزیرِ اعلیٰ کے پیغام کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے بھی ایکس پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ مریم نواز کے پٴْرخلوص استقبال اور مثبت رویّے کے شکر گزار ہیں۔