17 سالہ نوجوان کرکٹر بین آسٹن کو گیند لگنے سے انتقال کے بعد کرکٹ کی دنیا سوگوار ہے۔ میلبرن میں شیفلڈ شیلڈ کے میچ کے آخری روز کھیل شروع ہونے سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق شیفلڈ شیلڈ کا میچ وکٹوریہ اور تسمانیہ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے، کھلاڑیوں نے بازوں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھیں اور جنکشن اوول کی گراؤنڈ کے جنگلے کے ساتھ بیٹس بھی کھڑے کیے۔

برسبین اور پرتھ میں شیفلڈ شیلڈ کے میچز کے دوران بھی بین آسٹن کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت اور آسٹریلیا کی ویمن ٹیموں نے سیمی فائنل میں سیاہ پٹیاں پہنیں تھیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے نوجوان کرکٹر بین آسٹن کا میلبرن ایسٹ میں گردن پر گیند لگنے سے گزشتہ روز انتقال ہو گیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ممبرپنجاب کونسل پیپلز پارٹی مسعود ملک کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں

سٹی42: ممبر پنجاب کونسل اور پیپلز پارٹی کے رہنما مسعود ملک کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں۔

 مرحومہ کی نماز جنازہ آج دوپہر 2 بجے موضع جیٹھکے، تحصیل سمبڑیال میں ادا کی جائے گی۔اُن کے  اہل خانہ، دوستوں اور قانونی برادری کی طرف سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی سے قبل بین آسٹن کی یاد میں خاموشی
  • ‎گفتگو کا بھوکا عہدِ حاضر کا انسان ‎
  • معروف اداکار عزیر عباسی انتقال کر گئے
  • آسٹریلیا میں کم عمر کرکٹر نیٹس پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
  • نوجوان کرکٹر نیٹس میں بیٹنگ کے دوران سر پر گیند لگنے سے ہلاک
  • ٹریننگ کے دوران گردن پر گیند لگنے سے نوجوان کرکٹر کی موت
  • کرکٹ کا نایاب لمحہ: بنگلادیشی بیٹر نے چھکا مار کر خود کو آؤٹ کر دیا
  • فیس بک نے خاموشی سے نیا اے آئی فیچر متعارف کرا دیا
  • ممبرپنجاب کونسل پیپلز پارٹی مسعود ملک کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں