مشہور بھارتی ٹیکنالوجی ماہر اور ہاٹ میل کے بانی صابر بھاٹیا کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے ماضی میں بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد ان کی سلمان خان سے ایک دلچسپ اور غیر متوقع ملاقات ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2001 میں ایک ہائی پروفائل پارٹی میں صابر بھاٹیا، ٹی وی میزبان سمی گریوال کے ہمراہ شریک تھے جہاں ان کی ملاقات سلمان خان سے ہوئی۔ اس وقت سلمان اور ایشوریہ کے تعلقات خبروں میں تھے کہ وہ ڈیٹ کر رہے ہیں۔

ملاقات کے دوران سلمان نے طنزیہ انداز میں صابر بھاٹیا سے کہا، ’تو تم وہ ہو جو ایش سے شادی کرنا چاہتے ہو؟‘ جس پر صابر نے مسکراتے ہوئے اسے محض ایک افواہ قرار دیا، جس پر سلمان خان نے کہا، ’وہ (ایشوریا) بہت اچھی لڑکی ہے‘۔

رپورٹ کے مطابق پارٹی میں ایک موقع پر صابر بھاٹیا کے ہاتھ پر سلمان خان کی جلتی سگریٹ حادثاتی طور پر لگ گئی، جس پر سلمان نے طنزیہ انداز میں کہا، ’آخرکار تمہارے ہاتھوں پر راکھ آ ہی گئی‘۔

یاد رہے کہ سلمان خان ایشوریا سے شادی کرنا چاہتے تھے تاہم دونوں کے تعلقات خراب ہوئے اور بریک اپ ہوگیا جبکہ صابر بھاٹیا نے بعد ازاں 2008 میں تانیہ شرما سے شادی کی جو 2013 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

واضح رہے کہ صابر بھاٹیا نے 1996 میں ہاٹ میل متعارف کرائی تھی، جو دنیا کی پہلی ویب بیسڈ ای میل سروس تھی تاہم ایک سال بعد ہی مائیکروسافٹ نے اسے 400 ملین ڈالر میں خرید لیا تھا۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل صابر بھاٹیا

پڑھیں:

امریکا کی جنگ کی خواہش پوری نہیں ہونے دیں گے، نکولس مادورو

اپنے ایک بیان میں وینزویلا کے صدر نے امریکہ کی جانب سے طیارہ بردار بحری جہاز کیریبین بھیجنے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ ہونے نہیں دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے امریکہ ایک نئی جنگ چھیڑنا چاہتا ہے، جنگ ہونے نہیں دیں گے۔ اپنے ایک بیان میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکہ کی جانب سے طیارہ بردار بحری جہاز کیریبین بھیجنے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ ہونے نہیں دیں گے۔ دوسری جانب کولمبین صدر گستاوو پیٹرو نے بھی امریکی پابندیوں پر ردعمل میں کہا کہ ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا اور کبھی گھٹنے نہیں ٹیکوں گا، منشیات کی غیر قانونی سرگرمیوں کے الزام پر امریکہ نے کولمبین صدر پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کا اجتماع عام ملک میں حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، صابر حسین اعوان
  • ٹرمپ کا شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن سے ملاقات کی خواہش کا اظہار
  • سعودی عرب: جانوروں کے لیے مسیحا کی حیثیت رکھنے والے پاکستانی نژاد کی موت پر سوگ کی فضا
  • اگر مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر افغانستان کیساتھ ہماری کھلی جنگ ہے: وزیر دفاع
  • خواتین جم کرتے کیا غلطیاں کرتی ہیں؟ تمنا بھاٹیا کے کوچ نے بتا دیا
  • مریم نواز کی سکیورٹی ٹیم کی اسکریننگ شروع، مذہبی جماعت سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں پر نظر
  • امریکا کی جنگ کی خواہش پوری نہیں ہونے دیں گے، نکولس مادورو
  • ایم این اے حمید حسین سے وفود کی ملاقاتیں
  • ایشوریا سے شادی کی خواہش رکھنے والے ہاٹ میل کے بانی کی سلمان خان سے دلچسپ ملاقات کا انکشاف