جماعت اسلامی کا اجتماع عام ملک میں حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، صابر حسین اعوان
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ سابقہ اور موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے، قوم تبدیلی کی منتظر ہے۔ 21 سے 24 نومبر تک مینار پاکستان لاہور میں جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں لاکھوں افراد افراد شریک ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق رکن قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے جنرل سیکرٹری صابر حسین اعوان نے کہا ہے کہ مرکز میں برسر اقتدار موجودہ اور سابقہ حکمرانوں اور خیبر پختونخوا میں گزشتہ 13 سالوں سے قوم پر مسلط حکمرانوں نے ملک اور قوم کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے برسراقتدار قومی و صوبائی حکومتیں بظاہر ایک دوسرے کے خلاف ہیں لیکن حقیقت میں دونوں ایک ہی ایجنڈے پر گامزن ہیں۔ امریکہ اور عالمی مالیاتی اداروں کی غلامی دونوں حکمرانوں کا مشترکہ ایجنڈا ہے۔ نون لیگ اور پیپلزپارٹی کہہ رہی ہیں کہ تحریک انصاف کرپٹ جماعت ہے جبکہ پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نے ملک لوٹا ہے۔ حقیقت بھی یہی ہے کہ یہ تینوں پارٹیاں ایک دوسرے کے حوالے سے بالکل سچ کہہ رہی ہیں۔ تینوں نے کرپشن لوٹ مار اقرباء پروری اور سرکاری وسائل کے بے دریع استعمال میں ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم حقیقی تبدیلی کی منتظر ہے، 21 سے 25 نومبر تک مینار پاکستان لاہور کے سائے تلے لاکھوں افراد جماعت اسلامی کے اجتماع عام شریک ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے جنرل سیکرٹری صابر حسین اعوان نے جماعت اسلامی پاکستان کے کل پاکستان اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں جماعت اسلامی اقلیتی ونگ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جو جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈکوارٹر مرکز اسلامی پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر میاں صہیب الدین کاکاخیل سمیت جماعت اسلامی اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر جاوید گل اور ضلع پشاور کے صدر ناصر منٹو نے شرکت کی۔ اجلاس میں 21,22,23 نومبر کو مینار پاکستان لاہور میں جماعت اسلامی پاکستان کے کل پاکستان اجتماع عام میں صوبہ بھر سے اقلیتی برادری کی شرکت کےحوالے سے بھرپور منصوبہ بندی کی گئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں جماعت اسلامی جماعت اسلامی کے خیبر پختونخوا
پڑھیں:
پاکستان اسلامی ملک، عملی طور پر یہاں انگریز کا نظام چل رہا: حافظ نعیم
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وسائل پر قابض مراعات یافتہ طبقہ اور افسر شاہی ملک کو اب تک نوآبادیاتی طرز پر چلا رہے ہیں، دستوری اعتبار سے پاکستان اسلامی ملک، عملی طور پر یہاں انگریز کا نظام چل رہا ہے۔ مدارس کے معلمین ، علماء اکرام و طلبا اسلام کے جامع تصور کو عام کریں ، امت کو جوڑنا ان کی پہلی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اشرفیہ لاہور کے دورہ کے موقع پر اساتذہ اور طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے مولانا فضل رحیم کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور جامعہ اشرفیہ کے درمیان فطری تعلق ہے، بانی جماعت اسلامی سید مودودی اپنی اکثر نمازوں کا اہتمام جامعہ اشرفیہ میں کرتے تھے۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر عطاء الرحمن، امیر پنجاب وسطی جاوید قصوری، امیر لاہور ضیاء الدین انصاری، ڈاکٹر نوید احمد زبیری و دیگر دورہ کے دوران امیر جماعت اسلامی کے ہمراہ تھے۔ مہتمم جامعہ مولانا ارشد عبید نے امیر جماعت اسلامی کو خوش آمدید کہا جب کہ نائب مہتمم حافظ اسعد عبید نے انہیں دینی درسگاہ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔ قاری عطاء الرحمن، قاری وقار احمد چترالی اور مفتی عمر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کا سرمایہ دارانہ نظام دنیا پر مسلط ہے جس سے معیشت ، سیاست ، اخلاقیات سمیت ہر شعبہ تباہی کا شکار ہے، اسلامی دنیا کو تقسیم کر دیا گیا۔ ان حالات میں علماء اکرام اور دینی مدارس کے طلباء و طالبات کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلام کے ابدی پیغام کو عام کریں اور لوگوں کو بتائیں کہ اسلام ہی ایسا متبادل نظام ہے جس سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔