مریم نواز کی سکیورٹی ٹیم کی اسکریننگ شروع، مذہبی جماعت سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں پر نظر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سکیورٹی ٹیم کے تمام اہلکاروں کی تفصیلی اسکریننگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی حال ہی میں ایک مذہبی جماعت کے خلاف کیے گئے آپریشن کے بعد شروع کی گئی ہے تاکہ وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی سے وابستہ تمام افراد کے پس منظر کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزارتِ داخلہ نے گزشتہ روز ہی دہشتگردی میں ملوث ہونے پر ایک مذہبی جماعت پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ مذکورہ جماعت نے حال ہی میں پنجاب بھر میں پرتشدد مظاہرے کیے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسکریننگ کا عمل وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ جاتی عمرہ سے لے کر وزیراعلیٰ آفس تک جاری ہے۔ اس دوران نہ صرف سکیورٹی اہلکاروں بلکہ دیگر عملے کے افراد کی بھی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکریننگ کے دوران اہلکاروں اور اسٹاف کے مذہبی یا سیاسی رجحانات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اگر کسی فرد کا تعلق مذہبی جماعت یا مشکوک گروہ سے پایا گیا تو اسے فوری طور پر وزیراعلیٰ آفس اور جاتی عمرہ کی ڈیوٹی سے ہٹا دیا جائے گا۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ اقدام حفاظتی نقطہ نظر سے اٹھایا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی کو محفوظ رکھا جا سکے۔
اسکریننگ مکمل ہونے کے بعد ایک جامع رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآزادی کی منزل تک جدوجہد کسی قیمت پر نہیں رکے گی،غلام محمد صفی مصر میں جلا وطن کیے گئے فلسطینیوں کی آبادکاری کیلئے پاکستان بھی آپشن میں شامل پاک-افغان مذاکرات کا دوسرا دور آج استنبول میں ہوگا ٹرانزٹ کھیپوں کی تقریبا 495گاڑیاں طورخم اور چمن پر سرحد پار کرنے کی منتظر ہیں، ایف بی آر ملک میں مہنگائی کی شرح مسلسل چوتھے ہفتے بھی بلند ، ہفتہ وار مہنگائی میں صفر اعشاریہ22فیصد اضافہ اسلام آباد ہائیکورٹ، مغوی ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کی بازیابی کیلئے مزید ایک ہفتے کی مہلت پاکستان نے مہاجرین کو سینے سے لگایا، ہندوستان ہرا نہیں سکتا، وزیراعظم آزاد کشمیر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے علماء کرام نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں محکمہ صحت خیبر پی کے نے یونیسیف کے تعاون سے متحدہ علماء بورڈ خیبر پی کے اور تنظیمات المدارس خیبر پی کے کے اشتراک سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے موضوع پر ایک اہم مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد علماء کرام اور محکمہ صحت کے درمیان اعتماد، تعاون اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اجلاس کے دوران علماء کرام نے اس اقدام کو سراہا اور کئی اہم سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے ویکسین کے اجزاء، حفاظت اور تیاری کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرنے، سوشل میڈیا، ٹی وی، ریڈیو، جمعہ کے خطبات، بل بورڈز، ہسپتالوں اور دیگر ذرائع سے بھرپور آگاہی مہم چلانے، علماء اور ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت سے مشترکہ فتویٰ جاری کرنے، کینسر کے ماہرین اور علماء کے درمیان مسلسل رابطہ رکھنے، تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنے، بچیوں کی رازداری اور پردے کا مکمل خیال رکھنے اور محکمہ صحت کی قیادت میں آگاہی مہم کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
  • جیفری ایپسٹین سے روابط رکھنے والے ماڈلنگ اسکاؤٹ کی پیرس میں پراسرار موت
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے