سلمان اکرم راجہ نے سرکاری ڈاکٹروں کا بانیٔ پی ٹی آئی کا طبی معائنہ مسترد کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز اسپتال) کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانیٔ چیئرمین تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا طبی معائنہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے سرکاری ڈاکٹروں کے بانیٔ پی ٹی آئی کے طبی معائنے کو مسترد کر دیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صوبے کا مقدمہ اڈیالہ میں نہ لڑیں، سرکاری اداروں میں لڑیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ سرکار کی کسی بھی میڈیکل رپورٹ کو نہیں مانتے، بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات ہو تو کیا کریں، ہم پر امن طریقے سے یہاں آتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ سے ہماری پارلیمانی کمیٹی کی کیا بات ہوئی لاعلم ہوں، پارلیمانی کمیٹی کی بات چیت بانی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات سے متعلق تو درست ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ احتجاج کیسا ہو گا یہ فیصلہ محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کریں گے، ہمارا احتجاج اور مزاحمت آئین و قانون کے مطابق ہو گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ: پمز کے 5 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم پہنچ گئی
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پمز ہسپتال کے پانچ رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی جہاں وہ بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کرے گی۔ جیل حکام کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے تفصیلی طبی جائزے کے لیے باضابطہ طور پر پمز ہسپتال کو خط لکھا گیا تھا۔
ڈاکٹرز کی ٹیم میں جنرل فزیشن ڈاکٹر علی عارف، جنرل سرجن ڈاکٹر طارق عبداللہ، ماہرِ پیتھالوجی ڈاکٹر سمن وقار، ماہر ڈرمیٹالوجی ڈاکٹر مبشر جبکہ لیب ٹیکنیشن نعمان اقبال شامل ہیں۔
ڈاکٹرز جیل میں موجود رہنما کا جامع معائنہ کرکے اپنی رپورٹ اڈیالہ جیل انتظامیہ کے سپرد کریں گے۔