پاکستان میں ملائیشیا کیلئے پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کو نوٹیفائی کیا جا چکا، چیئرمین سینٹ
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات مشترکہ اقدار، مذہبی ہم آہنگی اور ثقافتی قربت کے ساتھ ساتھ علاقائی خوشحالی اور ترقی کے مشترکہ وژن پر استوار ہیں۔ چیئرمین سینٹ نے ملائیشیا کے سینٹ کے صدر سینیٹر داتو آوانگ بیمی بن آوانگ علی باسہ اور ایوانِ نمائندگان کے سپیکر تان سری داتو ڈاکٹر جوہری بن عبدل سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران چیئرمین سینٹ نے دونوں پارلیمانوں کی مضبوط جمہوری روایات کو اجاگر کرتے ہوئے پارلیمانی قیادت کے مابین روابط کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ملائیشیا کے لیے دونوں ایوانوں میں پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کو نوٹیفائی کیا جا چکا ہے اور جنوبی ایشیا کے لیے ملائیشیا کی جانب سے پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کے قیام کا خیرمقدم کیا، جس سے دوطرفہ تبادلے مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے نومبر میں ملائیشیا کے پارلیمانی وفد کے اسلام آباد کے دورے پر شکریہ ادا کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیئرمین سینٹ ملائیشیا کے
پڑھیں:
اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔
لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔
چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔