حکومت رسمی معیشت کو مضبوط، طویل المدتی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پرعزم : وزیرخزانہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹرمحمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بہتر تعمیل، زیادہ شفافیت اور موثر ٹیکس نظام پاکستان کی معاشی بحالی کے مرکزی ستون ہیں، حکومت جدت، رسمی معیشت اور ذمہ دارانہ ترقی کی حوصلہ افزائی پر مبنی کاروباری ماحول پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات وفد سے ملاقات میں گفتگو میں کہی۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت رسمی معیشت کو مضبوط بنانے اور اور ذمہ دارو طویل المدتی سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں پرعزم ہے۔ وزیرِ خزانہ نے غیر رسمی شعبے پر کڑی نگرانی کے حکومتی عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے شروع کی گئی کوششوں کے متعدد صنعتوں میں واضح نتائج سامنے آ رہے ہیں، بہتر تعمیل، زیادہ شفافیت اور موثر ٹیکس نظام پاکستان کی معاشی بحالی کے مرکزی ستون ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان پر عالمی اعتماد میں اضافہ، 7 ماہ میں 14 غیر ملکی کمپنیز کی سرمایہ کاری
پاکستان پر عالمی اعتماد مضبوط ہونے لگا، سات ماہ میں 14 غیر ملکی کمپنیز نے سرمایہ کاری کی۔عالمی کمپنیز سے سرمایہ کاری کی تفصیلات سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے جاری کر دیں، پاکستان میں عالمی کمپنیز کی سرمایہ کاری میں سب سے بڑا حصہ چین کا 67 فیصد رہا۔ایس ای سی پی کے مطابق پاکستان میں 618 نئی کمپنیز میں 1 ارب 10 کروڑ روپے کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی، چین، ڈنمارک، ہانگ کانگ، جاپان، سنگاپور اور ترکیہ کی کمپنیوں نے کمیشن میں رجسٹریشن کی۔سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے مطابق یو اے ای، سپین، امریکا، کینیڈا، جرمنی، ملائیشیا کی کمپنیوں نے بھی رجسٹریشن کی۔