غزہ میں نومولود بچوں اور شیر خواروں کی خستہ صورتحال، یونیسف
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف نے منگل کے روز غزہ کی پٹی میں حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین میں غذائی قلت کے نتائج کے بارے میں خبردار کیا اور کہا کہ اس صورتحال کے ہزاروں نومولود بچوں پر شدید منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف نے منگل کے روز غزہ کی پٹی میں حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین میں غذائی قلت کے نتائج کے بارے میں خبردار کیا اور کہا کہ اس صورتحال کے ہزاروں نومولود بچوں پر شدید منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق، یونیسف کی ترجمان تس اینگرام نے کہا کہ صورت حال واضح ہے، وہ خواتین جو غذائی قلت کا شکار ہیں، نارس یا کم وزن کے بچے پیدا کرتی ہیں، جو خصوصی نگہداشت کے شعبوں میں اپنی جان کھو دیتے ہیں، یا اگر زندہ رہیں تو غذائی قلت یا سنگین طبی پیچیدگیوں کا سامنا کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں ہم یہ تین عوامل بیک وقت دیکھ رہے ہیں۔
اینگرام نے بتایا کہ گزشتہ اکتوبر میں یونیسف نے تقریباً 8,300 حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو شدید غذائی قلت کے کیسز میں شامل کیا، یعنی اوسطاً روزانہ 270 خواتین، جبکہ اس سے قبل غزہ میں حاملہ خواتین میں غذائی قلت کے کوئی کیسز درج نہیں ہوئے تھے۔ ترجمان نے وضاحت کی کہ خواتین عام طور پر اپنا خوراک اپنے بچوں کو دیتی ہیں، اور انہوں نے غزہ کے ہسپتالوں میں ایسے نومولود دیکھے جو ایک کلوگرام سے بھی کم وزن کے تھے اور اپنی بقا کے لیے پوری جدوجہد کر رہے تھے۔ اینگرام نے افسوس کا اظہار کیا کہ اسرائیل کچھ ضروری طبی آلات کے غزہ میں داخلے میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے، اور اس نے رفح کراسنگ کو انسانی امداد کی آمد کے لیے کھولنے کا مطالبہ کیا۔
یونیسف کی ترجمان نے کہا کہ نومولود بچوں میں کم وزن ہونے کی شرح 2025 کے پہلے تین ماہ میں 10 فیصد تک بڑھ گئی ہے، اور پیدائش کی تعداد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ نومولود بچے جو پیدا ہونے کے پہلے دن ہی انتقال کر جاتے ہیں، کی تعداد 75 فیصد بڑھ گئی ہے، 2022 میں ماہانہ اوسطاً 27 بچے فوت ہوتے تھے، جبکہ جولائی تا ستمبر 2025 میں یہ تعداد 47 بچوں ماہ تک پہنچ گئی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نومولود بچوں غذائی قلت کے کہا کہ
پڑھیں:
آج کراچی میں موسم کی صورتحال کیا ہوگی؟
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد رہا اور شمال مشرق سے ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں۔
شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔