بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات کا دن، اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
فائل فوٹو
بانی پی ٹی آئی سے آج وکلاء اور فیملی کی ملاقات کا دن ہے، اس سلسلے میں اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پولیس نے گورکھپور اور داہگل میں بازار بند کروا دیا ہے جبکہ واٹر کینین اور قیدی وینز بھی جیل کے باہر پہنچا دی گئی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل روڈ پر 5 اضافی پکٹس قائم کردی گئی ہیں، داہگل ناکہ، گیٹ ون، گیٹ 5، فیکٹری ناکہ اور گورکھ پور پر اضافی نفری تعینات رہے گی۔
دوسری جانب بیرسٹر گوہر خان، سلمان اکرم راجہ اور انتظار پنجوتھا سمیت 6 وکلاء اور علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی اڈیالہ جیل جائیں گی۔
اپوزیشن اتحاد کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج کوئی ورکر اڈیالہ جیل نہیں جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل جیل کے
پڑھیں:
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ: پمز کے 5 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم پہنچ گئی
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پمز ہسپتال کے پانچ رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی جہاں وہ بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کرے گی۔ جیل حکام کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے تفصیلی طبی جائزے کے لیے باضابطہ طور پر پمز ہسپتال کو خط لکھا گیا تھا۔
ڈاکٹرز کی ٹیم میں جنرل فزیشن ڈاکٹر علی عارف، جنرل سرجن ڈاکٹر طارق عبداللہ، ماہرِ پیتھالوجی ڈاکٹر سمن وقار، ماہر ڈرمیٹالوجی ڈاکٹر مبشر جبکہ لیب ٹیکنیشن نعمان اقبال شامل ہیں۔
ڈاکٹرز جیل میں موجود رہنما کا جامع معائنہ کرکے اپنی رپورٹ اڈیالہ جیل انتظامیہ کے سپرد کریں گے۔