عمران خان سے ملاقات کا وقت ختم، فیملی اور وکلا کی ملاقات کرانے سے انکار کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (سب نیوز)عمران خان سے ملاقات کا وقت ختم ہوگیا جب کہ فیملی اور وکلا کی ملاقات کرانے سے انکار کردیا گیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے دن اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، گورکھ پور سے داہگل ناکے تک تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے۔
20تھانوں کے ایس ایچ، 8 ڈی ایس پیز دو ایس پیز خصوصی ڈیوٹی پر معمور ہیں، اڈیالہ جیل کے اطراف 1200 سے زائد اہلکار و افسران تعینات رہیں گے جب کہ 6 لیڈی انسپکٹرز سمیت 48 خواتین کمانڈوز بھی تعینات ہیں۔اسی طرح آر ایم پی فورس، پنجاب کانسٹبلری، ڈولفن سکواڈ اور ایلیٹ فورس بھی فرائض انجام دے گی۔پولیس کو اینٹی رائٹ سامان بھی فراہم کر دیا گیا۔ اس تمام سیکورٹی ڈیوٹی کی براہ راست نگرانی ایس پی صدر انعم شیر کریں گی۔ایس ایس پی آپریشنز طارق ملک بھی اڈیالہ جیل پہنچے جب کہ ایس ایس پی آپریشنز نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو فیکٹری ناکے پر پولیس نے روک دیا، علیمہ خان نے کہا کہ پولیس کے ساتھ ہماری کوئی لڑائی نہیں، پولیس والے ہمارے بھائی ہیں یہ ہمارے ساتھ بہت اچھے ہیں، کارکنوں کو اسلئے پیچھے کررہی ہوں خواتین ساتھ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس والے خود پریشان ہے، ملاقات کی اجازت عرصے سے نہیں دی جارہی،یہ بانی پی ٹی آئی کو ذہنی ٹارچر کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی مضبوطی سے کھڑے ہیں، میری بہن نے گزشتہ ملاقات پر کوئی سیاسی گفتگو نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کے خلاف بات کرنا کوئی سیاسی گفتگو نہیں، بانی پی ٹی آئی کیسے قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے ایک مثال تو دیں، بانی پی ٹی آئی کو کس کے احکامات پر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ملاقات کیلئے آئے پچھلے ایک ماہ سے اسی مقصد کیلئے آرہے ہیں، کسی ادارے پر یا اسکے سربراہ پر تنقید کونسا نیشنل سیکورٹی تھریٹ ہے، صحافی سوچ کر بات کیا کریں ورنہ میں بات نہیں کرونگی۔علیمہ خان نے کارکنان کے ہمراہ فیکٹری ناکہ پر دھرنا دے دیا جب کہ کارکنوں نے نعرے بازی کی۔
اڈیالہ کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی سے ملاقات ہمارا حق ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر فیملی اور وکلا کی ملاقات ہونی تھی لیکن آج بھی روکا ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں اختلاف ہو سکتا ہے دشمنی نہیں آپ ایک دوسرے کو خطرہ نہ سمجھیں، کچھ سیاسی لوگ آپس میں لڑ پڑیں ایسا نہیں ہونا نہیں چاہیئے، بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جو ہم کرنا چاہ رہے ہیں مگر ہمارے بس میں نہیں۔اتنا کہہ رہا ہوں کہ جب بانی اور بشری بی بی سے ملاقاتیں ہوں گی تو حالات بہتر ہوجائیں گے۔ جب ملاقاتیں ہو رہی تھیں تو ہم کسی اور طرف نکل چکے تھے، اسپیکر صاحب نے ملاقات کا کہا ہے اسپیکر صاحب نے ہمیشہ اچھا کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ بانی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کو بات کرنے کا اختیار دیا ہے، میں نے بانی کو پہلے اور موجودہ حالات کے بارے میں بتایا تھا، لفظ کشیدگی سیاست سے ختم ہونا چاہئے ۔قبل ازیں پمز اسپتال کے 5 ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی اور بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کیا۔ڈاکٹرز کی ٹیم میں جنرل فزیشن ڈاکٹر علی عارف اور جنرل سرجن ڈاکٹر ڈاکٹر طارق عبداللہ شامل ہیں، ماہر پتھالوجی ڈاکٹر سمن وقار اور ماہر ڈرمٹالوجی ڈاکٹر مبشر بھی ٹیم میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ پمز اسپتال کے لیب ٹیکنیشن نعمان اقبال بھی ڈاکٹرز کی ٹیم کا حصہ ہیں، اڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کے مکمل طبی معائنے کیلئے پمز اسپتال کو خط لکھا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمعیشت ڈنڈے سے نہیں چلائی جاسکتی،پیار سے چلتی ہے ، وزیراعظم سینٹرلائزیشن، ہم ڈی سینٹرلائزیشن پر یقین رکھتے ہیں، بلاول معیشت ڈنڈے سے نہیں چلائی جاسکتی،پیار سے چلتی ہے ، وزیراعظم سینٹرلائزیشن، ہم ڈی سینٹرلائزیشن پر یقین رکھتے ہیں، بلاول صنعتی و زرعی ترقی کا فروغ، اضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی نرخ منظور اکہترکی جنگ میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سیسہ پلائی دیوار تھی، آج بھی ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے، فیلڈ مارشل این سی سی آئی اے میری الیکٹرانک ڈیوائسز، موبائل، کریڈٹ کارڈز، رقم واپس دے، ڈکی بھائی جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف جعلی ڈگری کیس قابل سماعت قرار عدالتی اصلاحات کے ثمرات، ہائیکورٹ میں ایک ماہ میں 18 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فیملی اور وکلا کی ملاقات عمران خان سے ملاقات ملاقات کا

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے

سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔ 

شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے  نفسیاتی  اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو  تنخواہ  ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی  سارے بجٹ کو  ہلا دیتی ہے ۔  اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور  دیگر  اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔  حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔ 
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • ’ابھی ہو گیا، بس‘، سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال