مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا چوتھا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
کراچی:
مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے چوتھا ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا۔
مشرقی بحیرہ عرب کا دباؤ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال/ شمال مغرب کی طرف بڑھا، دباؤ کراچی سے تقریباً 1004 کلومیٹر جنوب، جنوب مشرق میں موجود ہے۔
ڈپریشن کا ممبئی (انڈیا) سے فاصلہ جنوب مغرب میں 400 کلومیٹر کے لگ بھگ ہے، دباؤ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بحیرہ عرب میں مشرق وسطیٰ کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔
فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے، پی ایم ڈی کے سائیکلون وارننگ سینٹرکراچی اس سسٹم کی نگرانی کررہا ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل
پڑھیں:
لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، کراچی کا چوتھا نمبر
کراچی:دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک مرتبہ پھر پہلے نمبر پر آگیا جبکہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی چوتھے نمبر پر ہے۔
فضائی آلودگی کے عالمی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق جمعہ کے روز لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے، بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی دوسرے، کلکتہ تیسرے اور کراچی چوتھے نمبر پر رہا۔
صبح تقریباً ساڑھے 9 بجے لاہور میں ایئر کوالٹی 312، نئی دہلی میں 206، کلکتہ میں 174 اور کراچی میں 173 ریکارڈ کی گئی۔
پنجاب ایئر کوالٹی انڈکس کے مطابق چک جھمرہ کا فضائی معیار سب سے خراب رہا جہاں ایئر کوالٹی 664 ریکارڈ کی گئی۔
فیصل آباد میں ایئر کوالٹی 579، رائیونڈ میں 470، قصور میں 439 اور پتوکی میں 362 ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین ماحولیات کے مطابق اس سطح کی آلودگی انسانی صحت کے لیے نہایت نقصان دہ ہے، بالخصوص بچوں، بزرگوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب، حکومت پنجاب کی جانب سے اینٹی اسموگ گن کا استعمال بھی جاری ہے تاکہ فضائی آلودگی میں کمی لائی جا سکی۔