کراچی میں سردی میں اضافے کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
ارلی وارننگ سینٹر پیشگوئی کے مطابق بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں شہر پر اثرانداز رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہواؤں کے سبب شہر کراچی میں بھی سردی بڑھ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیشگوئی کے مطابق بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں شہر پر اثرانداز رہے گی۔ شہر میں اگلے 3 روز تک خشک و خنک موسم بدستور جاری رہے گا، جبکہ منگل کے روز کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری تک گر سکتا ہے۔ سمندری ہوائیں شام کو مختصر وقت کیلئے فعال ہو سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت شہر کی فضاوں پر دھند چھانے کے سبب حد نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بلوچستان ٹھٹھر گیا! کوئٹہ صفر، قلات منفی دو پر منجمد
بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ میں آ گیا، کوئٹہ میں درجہ حرارت صفر جبکہ قلات میں درجہ منفی دو ڈگری تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے لیے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم کی تفصیلی پیشگوئی جاری کر دی ہے، جس کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شدید سرد رہے گا جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں انتہائی سردی کی لہر دوڑے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، کوئٹہ سمیت شمال مغربی اضلاع میں موسم مطلع ابر آلود رہے گا، اور کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ اور ان کے گردونواح میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ یہ صورتحال صوبے کے پہاڑی علاقوں میں مزید سردی کو جنم دے سکتی ہے جس سے مسافروں اور مقامی آبادی کو احتیاط کی ضرورت ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح کوئٹہ میں درجہ حرارت صفر تک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قلات منفی 2، زیارت منفی 2، ژوب 3، سبی 9، تربت 14، نوکنڈی 9 اور چمن میں 4 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 18 اور جیوانی میں 12 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ سردی سے بچاؤ کے لیے گرم لباس پہنیں، خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کی حفاظت کریں۔