صوبوں کی نئی تقسیم کا فارمولا اور ممکنہ نام سامنے آ گئے
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی خبریں گردش کر رہی ہیں اور اسی تناظر میں وفاقی وزیر مواصلات اور صدر استحکام پاکستان پارٹی، عبدالعلیم خان نے صوبوں کی تقسیم کا نیا فارمولا پیش کیا ہے۔
 اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی اور ترقیاتی ضروریات کے پیش نظر نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ موجودہ چار صوبوں کو تین تین انتظامی حصوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر حصے کے ساتھ موجودہ صوبے کے نام کے ساتھ “نارتھ”، “سینٹرل” اور “ساؤتھ” کا اضافہ کیا جائے گا۔
 وفاقی وزیر نے کہا کہ نئے صوبے ملک کی تقسیم کا باعث نہیں بنیں گے بلکہ قومی یکجہتی کو مضبوط، معیشت کو مستحکم اور علاقائی ترقی کو متوازن کریں گے۔ اس انتظامی تقسیم کا مقصد عوامی مسائل کو ان کی دہلیز تک پہنچانا اور اداروں کو زیادہ موثر بنانا ہے۔
 عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے نئے صوبوں کی بات صرف سیاست اور نعروں تک محدود رہی، لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ باہمی مشاورت اور سنجیدگی کے ساتھ اس وژن کو حقیقت میں بدلا جائے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: تقسیم کا
پڑھیں:
بجلی صارفین کو ممکنہ طور پر 4 ارب 50 کروڑ روپے کا ریلیف
نیپرا میں ستمبر 2025 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد امکان ہے کہ بجلی صارفین کو 4 ارب 50 کروڑ روپے کا ریلیف ملے۔
 سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے بتایا کہ ستمبر میں بجلی کی کھپت میں مجموعی طور پر 5 فیصد کمی ہوئی، اور چینہ پاور حب جنریشن کمپنی سے اس دوران بجلی پیدا نہیں کی گئی۔ CPPA نے 37 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی ہے، جس کی منظوری کی صورت میں صارفین کو ریلیف ملے گا۔
 نیپرا نے واضح کیا کہ یہ کمی صرف ایک ماہ کے لیے ہوگی اور اس کا اطلاق تمام ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا۔
 حکام نے بتایا کہ صنعتی شعبے کی بجلی کی کھپت بھی 5 فیصد کم ہوئی، جس کی بڑی وجوہات معاشی سست روی اور سولرائزیشن ہیں۔ این پی سی سی حکام نے بتایا کہ سولر سسٹمز کے پھیلاؤ کی وجہ سے دن کے اوقات میں بجلی کی کھپت میں 6 ہزار میگاواٹ تک کمی آتی ہے، جبکہ رات کے وقت یہ کھپت 21 ہزار میگاواٹ سے زائد تک پہنچ جاتی ہے، جس سے پاور پلانٹس کے آپریشن میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔
 نیپرا کے مطابق گزشتہ ماہ کے مقابلے میں فرنس آئل پاور پلانٹس 6 فیصد زیادہ چلائے گئے، اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے صنعتی استعمال میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ حکومت صنعتی شعبے کی کھپت بڑھانے کے لیے خصوصی رعایتی پیکجز پر بھی غور کر رہی ہے۔اتھارٹی اب ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گی۔
 برازیل میں انوکھا واقعہ: شہری نے انشورنس رقم کیلیے اپنی ہی لگژری گاڑی کو آگ لگا دی
برازیل میں انوکھا واقعہ: شہری نے انشورنس رقم کیلیے اپنی ہی لگژری گاڑی کو آگ لگا دی