روس کے نئے جوہری میزائل کی کامیاب آزمائش
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
روس نے اپنے نئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جوہری کروز میزائل “بوریویسٹنک” کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔
روسی فوج کے سربراہ جنرل ویلری گراسیموف نے صدر ولادیمیر پیوٹن کو بتایا کہ یہ تجربہ 21 اکتوبر کو کیا گیا۔
ان کے مطابق بوریویسٹنک میزائل نے 14 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور تقریباً 15 گھنٹے تک فضا میں موجود رہا۔
جنرل گراسیموف نے کہا کہ یہ میزائل کسی بھی اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم کو ناکام بنا کر اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
روسی صدر کو یہ بریفنگ روسی جوائنٹ گروپ آف فورسز کے کمانڈ سینٹر کے دورے کے دوران دی گئی۔
ولادیمیر پیوٹن نے اس موقع پر کہا کہ بوریویسٹنک ایک منفرد ہتھیار ہے جو فی الحال دنیا کے کسی اور ملک کے پاس موجود نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس جوہری کروز میزائل کے تمام ٹیسٹ مکمل ہو چکے ہیں، اور اب اس کی تعیناتی سے قبل آخری تیاریوں کا مرحلہ شروع کیا جانا چاہیے۔
بوریویسٹنک میزائل روس کے جدید ہتھیاروں کے اس پروگرام کا حصہ ہے جسے “ایس ایس سی-ایکس-9 اسکائی فال” کے نام سے جانا جاتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹنڈوجام: سندھ زرعی یونیورسٹی کے سمینار سے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال خطاب کر رہے ہیں اورپوسٹر کے مقابلے کامیاب طلبہ کو شیلڈ دے رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251211-2-22