data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی مصروف ترین شارع فیصل پر ایک معذور شخص کو کندھے پر اٹھا کر سڑک پار کرانے والے ٹریفک پولیس کے بزرگ کانسٹیبل کو آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے نقد انعام ارسال کیا گیا۔ بیٹی کی شادی سے دو ماہ قبل کثیر رقم ملنے پر پولیس کانسٹیبل خوشی سے نہال ہوگیا۔ ٹریفک پولیس کے اہلکار مظہر قدوسی کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ پاکستان سے معروف دانشور اور مربی پروفیسر شاہد ہاشمی آسٹریلیا کے دورے پر گئے تو وہاں مقیم پاکستانیوں نے ہدیہ تشکر کے طور پر یہ رقم مظہر قدوسی کو پہنچانے کے لیے ان کے حوالے کی۔ پروفیسر شاہد ہاشمی نے مظہر قدوسی کو تلاش کرنے کے لیے مقامی صحافی اعظم گوندل کی ذمہ داری لگائی جنہیں بالآخر امریکا میں مقیم ریٹائرڈ ایس ایس پی فرحت کمال کی مدد سے تلاش کرلیا گیا۔ گزشتہ روز گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں ایس پی سعید احمد ارائیں اور ڈی ایس پی لیگل محمد طفیل احمد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کانسٹیبل مظہر قدوسی نے کہا کہ آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے یہ انعام ان کی حوصلہ افزائی کا سبب بنا ہے۔ وہ اپنی ذمہ داریاں پہلے سے بھی بہتر ادا کرنے کی کوشش کریں گے اور دیگر پولیس اہلکار بھی فرائض سے بڑھ کر کام کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے سابق ایس پی فرحت کمال کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے دو تین مہینے کی جدوجہد سے ان تک پہنچنے میں مدد کی۔ خاص طور پہ جو آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی جنہوں نے میری خدمت خلق اور انسانیت کو سراہا اچھا سوچا اچھا دیکھا اچھا چاہا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا سٹریلیا ایس پی

پڑھیں:

شہری سے بھتا طلب کرنے والا ملزم قریبی رشتے دار نکلا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) نے سی پی ایل سی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم شہری سے بھتا طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، جو بعد ازاں مدعی کا قریبی رشتے دار نکلا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو امجد احمد شیخ کے مطابق ملزم کے خلاف 15 اکتوبر کو تھانہ سچل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کی تفتیش بعد میں ایس آئی یو / سی آئی اے کو منتقل کی گئی۔ ایس آئی یو نے تکنیکی شواہد اور سی پی ایل سی کی معاونت سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو سچل کے علاقے سے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت احسن فاروقی کے نام سے کی گئی ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور بھتا طلبی میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد ہوا ہے۔ تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ ملزم نے کویت میں مقیم شہری بلال سے واٹس ایپ پر رابطہ کیا اور اس کے بہن بھائیوں کو نقصان پہنچانے کی سنگین دھمکیاں دیتے ہوئے ایک کروڑ روپے بھتا طلب کیا۔ امجد شیخ کے مطابق شہری بلال طویل عرصے سے اپنی فیملی کے ہمراہ بیرون ملک مقیم ہے جبکہ ملزم نے پیسوں کے لالچ میں اپنے ہی رشتے دار کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ایس آئی یو نے ملزم کے خلاف باضابطہ مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے تاکہ بھتا خوری میں ملوث دیگر ممکنہ افراد کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • شہری سے بھتا طلب کرنے والا ملزم قریبی رشتے دار نکلا
  • بوٹ بیسن پولیس اہلکار کے قتل میں سزا یافتہ ملزم دوبارہ گرفتار
  • پنڈی: افغانیوں کو مکان کرائے پر دینے والے 16 مالکان اور 163 افغانی گرفتار
  • سی سی ڈی کا انسپکٹر تاجر کے اغوا کی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا۔
  • ٹریفک اہلکار کی موجودگی میں ڈمپر کا دلخراش حادثہ، کراچی میں ایک شہری ہلاک
  • کراچی؛ ٹریفک اہلکار کے روکنے کے باوجود ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، شہری جاں بحق
  • اہلخانہ سے 40 لاکھ کی وصولی، سی سی ڈی انسپکٹر تاجر کی اغوا واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا
  • بے گناہوں کی فوری رہائی کا حکم، جو ہتھیار اٹھا لے وہ سیاسی یا مذہبی جماعت نہیں رہتی: مریم نواز
  • ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، دو اہلکار سمیت 13 افراد زخمی