شہر قائد میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ تازہ واقعے میں ٹریفک اہلکار کے روکنے کے باوجود ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ کراچی میں جدید وخود کارفیس لیس ای ٹکٹنگ نظام نافذ کیے جانے کے باوجود ہیوی ٹریفک کے باعث ہونے والے حادثات رک نہیں پا رہے۔ تازہ واقعے میں کورنگی کے علاقے انڈس چورنگی کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کوٹکرماردی، جس کے باعث ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔ حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے ڈمپر کو آگ لگادی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ڈمپر کو رکنے کا اشارہ بھی کیا تھا، تاہم ڈمپر ڈرائیور بغیر رُکے انتہائی تیزرفتاری سے آیا اور موٹر سائیکل سوار کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ واقعے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔ جمعرات کی صبح عوامی کالونی تھانے کی حدود میں جاں بحق شخص کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 40 سالہ محمد اقرار ولد محمد اصرارکے نام سے کی گئی ۔ پولیس کے مطابق حادثہ 9 سے ساڑھے 9 بجے کے درمیان پیش آیا۔ کراچی ٹریفک پولیس کی ’کے راٹ‘کے انچارج اکمل رائے کا کہنا ہے کہ حادثے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا ہے۔ ڈرائیور کافی زیادہ رفتار سے ڈمپر چلا رہا تھا جب کہ اہل کار ٹریفک کنٹرول کررہے تھے۔ اس دوران ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ڈمپر کورکنے کا اشارہ بھی کیا، تاہم ڈمپر ڈرائیور نے بغیر رکے انتہائی تیز رفتاری سے موٹر سائیکل سوارکو پیچھے سے ٹکر ماری۔ انہوں نے بتایا کہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ڈرائیورکتنی اسپیڈ سے ڈمپر چلا رہا تھا ۔ حادثے کے بعد جائے وقوع پر پہنچنے والے ڈمپر مالکان کا کہناہے ڈمپر میں کچرا بھرا ہوا ہے اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے زیراستعمال ہے ۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی ،جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے ڈمپر جلانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ موقع پر موجود شہریوں کا کہنا ہے کہ دن دیہاڑے ڈمپر ڈرائیور شہریوں کی جان لے رہے ہیں جب کہ عام شہریوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں اور ہیوی گاڑیوں کو ٹریفک پولیس کچھ نہیں کہتی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس نے ڈمپر کو حادثے کے کے بعد

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار