شیخوپورہ: اسکول بس ٹرک کی ٹکر سے نالے میں گر گئی، 21 معصوم زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شیخوپورہ: پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں اسکول بس ٹرک کی ٹکر کے بعد نالے میں جا گری۔ حادثہ شیخوپورہ کے بائی پاس پر پیش آیا جس کے بعد علاقے میں ریسکیو ٹیموں کی دوڑیں لگ گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹرک نے اسکول کی بس کو زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں بس سڑک سے اُلٹ کر نالے میں جا گری۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر بچوں کو بس سے نکالنے میں مدد کی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 21 بچے زخمی ہوئے جن میں سے 6 کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 15 زخمی بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی بچوں میں سے چند کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، تاہم بیشتر بچے خطرے سے باہر ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ٹرک ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔
حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے جبکہ والدین کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی جہاں بچوں کا علاج جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔