کراچی: ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، دو افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
شیر شاہ گلبائی مزار کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے متوفی کی شناخت 28 سالہ راحت ولد سعید الرحمٰن کے نام سے کی گئی جبکہ 34 سالہ شعیب اور 20 سالہ رحیم اللہ کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ حادثے کا شکار افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
ایس ایچ او شیرشاہ خمیسو خان نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے پیش آیا ہے جس کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا جس کا سراغ لگانے کے لیے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔